تازہ تر ین

پنجاب پولیس نے درندگی کی انتہا کردی, جمشید دستی نے بھی ہاتھ جوڑدئیے

سرگودھا، ملتان (نمائندگان خبریں)رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان سے سرگودھا کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ۔ ان کے خلاف درج مقدمات کو بھی اے ٹی سی سرگودھا منتقل کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق جمشید دستی کو نامعلوم وجوہات کی بناءپر جمعرات کو ڈیرہ غازی خان کی سنٹرل جیل سے سرگودھا کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے جو ان کی گرفتاری کے بعد تیسری جیل منتقلی ہے ۔ جمشید دستی کو گرفتاری کے بعد مظفر گڑھ سے ملتان ‘ ملتان سے ڈی جی خان اور اب ڈی جی خان سے سرگودھا کی جیل میں منتقل کیا گیا ہے ان کے خلاف درج مقدمات بھی سرگودھا اے ٹی سی منتقل کئے جائیں گے ۔ مظفرگڑھ میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جیل منتقلی کے خلاف درجنوں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔جمشید دستی کو ممکنہ طور پرسرگودھا جیل منتقل کرنے کی اطلاع پر خواتین نے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین میں شامل جمشید دستی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ رات ایک بجے بھائی کو ڈی جی خان سے سرگودھا جیل منتقل کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ ان کے بھائی کی جان کو خطرہ ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بھائی سے ملنے نہیں دیا گیا۔عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ 6دن سے کھانا نہیں کھایا، جیل کا عملہ سونے بھی نہیں دیتا، گھسیٹ گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی جیل میں ہونے والا تشدد بیان کرتے ہوئے رو پڑے، اس سے قبل سرگودھا میں محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کے 2مقدمے سرگودھا منتقل کردیئے، قومی اسمبلی کے رکن کوانتہائی سخت سکیورٹی میں دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیاگیا، انسداد دہشتگردی کے جج کے رخصت کے باعث جمشید دستی کو سیشن عدالت میں پیش کیاگیا، پیشی کے بعد پولیس وین میں بیٹھے رکن قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ نارواسلوک کیا جارہاہے، 6روز سے بھوکا ہوں، مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے، مجھے جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں بچھو ہے اور میری بری حالت ہے ، انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر کی مریضہ ہے خداکیلئے مجھ پر رحم کرو، جمشید دستی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ 2حلقوں سے ایم این اے ہوں، مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں ، چیف جسٹس مجھ پر جھوٹے مقدمات کا نوٹس لیں، واضح رہے کہ عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو مظفر گڑھ میں ڈینگا کینال کھولنے پر گرفتار کیاگیاتھا، علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل ملتان بھیج دیاتھا، بریں ازاں ایم این اے جمشید دستی پر قائم 4مقدمات میں سے 3میں ضمانت منظور ہوچکی ہے، جبکہ ایک مقدمے کی سماعت جاری ہے، کاشت کاروں کی نہری پانی کی بندش کی شکایت پر جمشید دستی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مظفر گڑھ میں 28مئی کو ہیڈکالو کے علاقہ ڈینگا کینال کو غیر قانونی طور پر کھول دیاتھا،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو سیشن کورٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دے دیا ہے جبکہ جمشید دستی نے دوران حراست بد ترین تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس سے مدد کی اپیل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں جج رخصت پر ہونےکی وجہ سے انہیں سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔سیشن جج نے جمشید دستی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت تین جولائی کو اے ٹی سی سرگودھامیں ہوگی۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ سیاسی انتقام لینے کے لئے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایاجارہاہے ۔ میری بہن کینسر کے مرض جبکہ والدہ بیمار ہیں مجھے ان سے بھی نہیں ملنے دیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ چھ دن سے بھوکے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے میری بیرک میں جان بوجھ کر چوہے چھوڑے جارہے ہے ۔ دوران حراست میری جان کو خطرہ ہے لہذا چیف جسٹس اس معاملے پر از خود نوٹس لیں ۔دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتار مظفر گڑھ کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو مقدمات سرگودھا منتقل کیے جانے کے بعدجمعرات کو مظفرگڑھ پولیس نے انتہائی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا ذرائع کے مطابق انسداد دھشت گردی کءعدالت کے جج کی رخصت کے باعث جمشید دستی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق جمشید دستی کو ڈیرہ غازی خان جیل سے لا کر تھانہ سول لائنز میں درج مقدمہ نمبر298/17جو کہ دشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہے کے سلسلہ میں پیش کیا گیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کو پولیس طرف سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا گیا جس پر مختصر سماعت کے بعد ائندہ تاریخ پیشی 3جولائی مقرر کر دی گئی تاہم آیندہ پیشی پر جمشید دستی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سرگودھا میں پیش کیا جائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv