تازہ تر ین

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ، وہاں عید الفطر اتوار 25 جون کو منائی جائے گی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں شوال المکرم 1438 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد وہاں عید الفطر اتوار 25 جون کو منائی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو مختلف ذرائع سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد کل اتوار کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الفطر منائی جائے گی۔
دوسری جانب انڈونیشیا،ملائیشیا، سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظرآگیا ہے جس کے بعد ان ممالک میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔علاوہ ازیں جنوبی کوریا ، جاپان، سویڈین ، جرمنی، ہانگ کانگ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، فرانس اور برونائی دارالسلام میں بھی کل عید منائی جائے گی۔
سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی شوال کا چاند اتوار 25 جون کو نظر آجائے گا اور عید الفطر 26 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔ پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت پشاور میں ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv