تازہ تر ین
masjid alharam

مسجد الحرام میں حملے کا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور ہلاک

مکہ المکرمہ(ویب ڈیسک)سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان منصور الترکی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد الحرام کی سیکیورٹی کو گزند پہنچانے والا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقام مقدس کو نقصان پہنچانے کی غرض سے تیار منصوبہ دراصل تین مختلف مقامات پر موجود دہشت گرد گروپوں نے تشکیل دیا تھا۔ ان میں ایک گروپ جدہ گورنری جبکہ دو مکہ المکرمہ میں موجود تھے۔ دہشت گرد منصوبہ ناکام بنانے کے لئے سعودی سیکیورٹی اداروں نے پہلی کارروائی مکہ کی العسیلہ کالونی میں کی جبکہ دوسرا آپریشن مسجد الحرام کے نواح میں اجیاد المصافی نامی کالونی میں کیا گیا۔اجیاد کالونی کے ایک مکان میں چھپے ایک خودکش بمبار نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائر کھول دیا جب اہلکاروں نے اسے وارننگ دی کہ وہ خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے سپرد کر دے کیونکہ اس کا محاصرہ کر لیا گیا ہے، تاہم اس نے یہ حکم ماننے سے انکار کیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔اس واقعے میں 6 زائرین اور 5 سیکیورٹی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے۔ سیکیورٹی فورس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv