تازہ تر ین
trump

انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ٹرمپ کیخلاف تحقیقات شروع،صدر برہم

واشنگٹن (اے این این) انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ادھرٹرمپ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے روسی مداخلت کی جعلی خبر کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔یہ خوب ہے ۔امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق خصوصی تفتیشی افسر روبرٹ میولر اب ان امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا موجودہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تھی۔ایسے الزامات اس وقت سامنے آئے تھے جب گزشتہ ماہ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو برطرف کر دیا تھا۔ایف بی آئی کے ایک اور سابق سربراہ میولر کو ٹرمپ کی سیاسی مہم کے روس کے ساتھ ممکنہ رابطوں کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انصاف کی راہ میں حائل ہونے کے الزام پر اپنے خلاف تحقیقات شروع ہونے کی خبروں پر ناراضی ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس برہمی کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر کیا،اپنے نئے ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پہلے انہوں نے روسیوں کے ساتھ تعلقات کی غلط خبر گھڑی، پھر جب اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو اب وہ اسی جھوٹی خبر کی بنیاد پر انصاف کی راہ میں حائل ہونے کا واویلا کر رہے ہیں۔ بہت خوب۔اپنے دوسرے ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس وقت امریکہ کی سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی مخالفانہ مہم کا سامنا کر رہے ہیں جس کے سرخیل ان کے بقول بعض بہت ہی برے اور دوغلے لوگ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv