تازہ تر ین

پاکستان کی جیت پر کشمیریوں کا ایسا جشن کہ بھارت چیخ اٹھا

سری نگر (نیٹ نیوز) آئی سی سی چپمیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد جہاں ملک بھر میں جشن کا سا سماں ہے، ساری قوم اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لارہی ہے، وہیں دوسری طرف پاکستان کی محبت میں بھارت کے خلاف برسر پیکار کشمیری بھی اس جیت پر جھوم رہے ہیں، پوری وادی میں کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور قومی ٹیم کی جیت پر جشن منایا، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں، بزرگوں اور عورتوں نے پاکستان کی فتح پر جشن مناتے ہوئے آتش بازی کا مظاہرہ کیا، جب کہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پوری وادی گونج اٹھی۔ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی آئی سی سی چمیئنز ٹرافی کے فائنل کی رسائی کی خوشی پر مقبوضہ کشمیر میں جشن منایا جا رہا ہے، اس جشن کے منظر کو میر واعظ کشمیر عمر فاروق نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم مساجد میں نماز تراویح ادا کر رہے تھے کے وادی پٹاخوں اور آتش بازی سے لرز اٹھی، اس آتش بازی سے ہی ہمیں اندازہ ہوگیا کہ پاکستان میچ جیت گیا ہے انہوں نے قومی ٹیم کے لئے فائنل میچ جیتنے کی دعا بھی کی ہے۔دوسری جانب انڈیا کے حامی کشمیری رہنماءعمر عبد اللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میچ کی ایک ایک گیند اہم ہے اور انگلینڈ کی شکست یقینی ہے، لیکن اصل مزہ تب آئے گا جب بھارت بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچے کیوں کہ لوگ پاکستان اور بھارت کے فائنل کے لئے ہتھیلیوں کی مالش کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv