تازہ تر ین

ترکی کاپاکستان کیلئے بڑا تحفہ،مفت ویزے کیسے حاصل کئے جاسکتے ہیں،دیکھئے خبر

کراچی(ویب ڈیسک)ترکی کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ، برطانیہ، شینگن ممالک اور آئر لینڈ کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے 7روز مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجرائ شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ان ویزوں کا اجرائ ایک منصوبے کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ترکش ایئر لائن پاکستان سے براستہ استنبول امریکہ، یورپ ، برطانیہ اور آئرلینڈ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی سہولت متعارف کروارہی ہے۔اس سہولت کے تحت ترکش ایئر لائن کے ایسے مسافر جن کا پاکستان سے دورانِ فلائٹ سٹاپ اوور بیس گھنٹے سے زیادہ ہوگا کو ایک دن کیلئے استنبول گھومنے کا موقع فراہم کیا جائے گاجس کے دوران مسافروں کو مفت رہائشی چیک بھی فراہم کیا جائے گا۔یہ چیک مسافر کی پرواز کی بکنگ کا مکمل کرنے کے بعد ترکش ایئرلائن کے مجاز عملے کی جانب سے تیار کرکے مسافر کو فراہم کیا جائے گا۔ اس چیک کے ذریعے اکنامی کلاس کے مسافرایک رات 4اسٹار ہوٹل جبکہ بزنس کلاس کے مسافر2راتیں 5اسٹار ہوٹل میں گذار سکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ ہوٹل استنبول کے تکسیم اور سلطانہ میٹ کے علاقے میں واقع ہیں جو استنبول کا مرکزی پوائنٹ تصور کیا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv