تازہ تر ین

انڈسٹری کو بچانے کیلیے عوام پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں، عائشہ

لاہور: (ویب ڈیسک )اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ دیکھا جائے تو گزشتہ 15 کئی برسوں سے پاکستان فلم اور سینما انڈسٹری شدید بحران کا شکارچلی آرہی تھی لیکن اب اس میں بہتری کے آثارنمایاں ہوئے ہیں۔عائشہ عمر نے ”ایکسپریس“سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شدید مالی بحران کے باعث ملک بھرمیں سینما گھر ٹوٹنے لگے اوراسی طرح نگارخانوں میں بھی ویرانیوں کا ”راج“ ہوگیا۔ فلم اورسینما انڈسٹری کے ” سرپرست “ کبھی حکومت کی عدم توجہی کا بہانہ لگاتے توکبھی بیان بازی کرکے وقت گزارتے، مگرعملی طورپرانھوں نے کچھ نہ کیا۔ ایسے میں جب امپورٹ قوانین کے تحت بالی وڈ اسٹارزکی فلموں کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کا سلسلہ شروع ہوا تواس رسپانس کودیکھتے ہوئے لاہوراورکراچی میں جدید طرز کے سینما گھروجود میں آگئے۔ کچھ نئے بنے توکچھ میں جدید سازوسامان نصب کردیا گیا۔ دوسری طرف کھانے پینے کی اشیائ ، پارکنگ، ویٹنگ روم، سینما ہال کی کرسیاں، اسکرین اورساو¿نڈسسٹم کو بھی شاندارانداز سے اپ گریڈ کیا گیا جوفلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنا۔اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ملک کے بڑے شہروں میں بہت سے نئے سینما گھربنے اورسینما کلچرفروغ پانے لگا۔ اس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی جانے والی پاکستانی فلموںکو بھی بہت اچھا رسپانس ملا جس کے بعد سے اب تک ہرسال انٹرنیشنل معیار کی فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں، جوکہ فلم یا سینما کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے خوش آئند قدم ہے۔عائشہ کا مزید کہنا تھا کہ اب عوام کوچاہیے کہ وہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں تاکہ دم توڑتی فلم اورسینما انڈسٹری کونئی زندگی مل سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv