تازہ تر ین
phone.jpg

سمارٹ فون کی سکرین کو مضبوط بنانے والا مادہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)سائنسدانوں نے سمارٹ فون کی سکرین کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے کیمیائی مادہ ایجاد کرلیا۔برطانیہ کی کوئین یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسا کیمیائی مادہ ایجاد کیا ہے جو آپ کے موبائل فون کی سکرین کو آسانی سے جوڑ سکتا ہے جبکہ اسے مزید مضبوط بھی بناسکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ کیمیائی مرکب سیلیکون کی طرح ہے لیکن اس سے بہتر کام کرتا ہے اور سمارٹ چیزوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے ۔اس کیمیائی مادے کو C60 کا نام دیا گیا ہے جس میں گرافین اور ہیگزرا گونل بورون نائٹریٹ (ایچ بی این )بھی شامل ہے ۔ C60 سورج کی روشنی کو بجلی میں بھی تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اسکے موجد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کیمیائی مادے کو سمارٹ ڈیوائسز میں استعمال کیا جائیگا تاکہ انکے ٹوٹنے کے امکان کو کم سے کم کیا جاسکے اسکے علاوہ یہ مادہ موبائل کی بیٹری کو بہتر کرنے کیساتھ ساتھ اسے الیکٹرک شاکس سے بھی بچا سکتا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv