تازہ تر ین

موبائل کیمر ہ کے خفیہ ٹرکس ،جان کر آپ بھی حیران ہونگے

لاہور(نیٹ نیوز) تصاویر کھینچنے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن سمارٹ فون کے لیے نت نئی ایپس متعارف کروائی جاتی ہیں اور لوگ ان ایپس کے ذریعے اپنی تصاویر کھینچتے رہتے ہیں،آج ہم آپ کو چندایسی موبائل کیمرہ کی خفیہ ٹرکس بتائیں گے جس کے ذریعے نہ صرف آپ کی بہترین تصاویر آئیں گی بلکہ آپ مختلف مناظرکو نہایت خوبصورت انداز میں کلک کرسکتے ہیں۔وہ خفیہ کیمرہ ٹرکس کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں: ٹیلی سکوپ اگر آپ اپنے موبائل کیمرہ کے سامنے ٹیلی سکوپ یا دوربین رکھ کر تصویر کھینچیں تو اس سے چھوٹی سے چھوٹی چیز کی تصویر بالکل کلیئر آتی ہے اگر آپ مکھی کی کلیئر اور بڑی تصویر کھینچنا چاہتے ہیں تو اپنے موبائل کیمرہ کے آگے ٹیلی سکوپ لگالیں اس سے مکھی کی تصویر بہت کلیئرآئے گی۔ والیوم بٹن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ اپنے موبائل کے والیوم بٹن سے تصویر بھی کھینچ سکتے ہیں؟والیوم بٹن کے ذریعے فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں سے تصویر کھینچی جاسکتی ہے ۔ بار کوڈز آپ کا موبائل کیمرہ مختلف اشیا کے بارکوڈز کو بھی باآسانی سکین کرلیتا ہے ۔ اگر آپ کسی اشیا کے پیچھے موجودبارکوڈ پر کیمرہ فوکس کریں گے تو آپ کا کیمرہ اس بار کوڈ کو فورا سکین کرلے گا۔ پن ہول افیکٹ اگر آپ کسی گتے کو گول کاٹ کر اپنے موبائل کیمرہ کے لینز کے سامنے رکھ دیں تو اس کے افیکٹ کے ذریعے آپ کی تصویر بہت منفرد آئے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv