تازہ تر ین
mashal khan

مشال قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں خوفناک انکشافات

مردان، پشاور (نمائندگان خبریں) عبد الولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کیس کا مکمل چالان جے آئی ٹی نے جمع کرادیا۔ 16سو صفحات پر مشتمل 4جلدوں کے چالان میں ہر ملزم کے کردار کا الگ الگ تعین کیا گیا ہے۔طالب علم مشال کے قتل کا چالان جے آئی ٹی کے چیئرمین شفیع اللہ گنڈا پور نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر کے دفتر میں جمع کرایا جس کے بعد اسے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بھیجا جائے گا۔پولیس کے مطابق4 جلدوں پر مشتمل چالان میں ہر ملزم کے کردار کا الگ الگ تعین کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں مشال قتل کیس کے از خود نوٹس پر سماعت کل( بدھ کو )ہوگی۔مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم نے 13اپریل کو طالب علم مشال کو تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ دوسری جانب مشال خان کے والد اقبال خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے ملازمین کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور مشال خان کا کیس مردان سے پشاور ہائی کورٹ منتقل کیا جائے کیونکہ ابھی بھی تین مرکزی ملزم آازاد گھوم رہے ہیں،مشال خان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے،مشال خان کو انصاف نہ ملا تو بہت سے گھروں کے مشال نہیں بچ سکیں گے،بیٹے کو اعلٰی تعلیم کیلئے یونیورسٹی داخل کروایا،اعلی تعلیم کے بجائے مجھے مشال کی لاش تھمادی مشال قتل کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں،حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ مشال کے قتل پر مجھے انصاف دلایا جائے، غیر انسانی طریقے سے تشدد کرکے مشال خان کو قتل کیا گیا،میں وکلاءکے اخراجات برادشت نہیں کرسکتا ،صوبائی حکومت مددکرے،بیٹے کے قاتل بہت بااثر ہیں اور میں غریب ہوں،اپنے بیٹے کا کیس مردان میں نہیں لڑسکتا ،پیر کو مشال خان کے والد اقبال خان نے نیوز کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشال قتل کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا شکر گزار ہوںِ،حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ مشال خان کے قتل پر انصاف دلایا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv