تازہ تر ین

روزہ داروں اور گرمی سے پریشان عوام کیلئے محکمہ موسمیات کا حیران کن اعلان

اسلام آباد (اے پی پی)رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک تیز ہواﺅںآندھی کے ساتھ بارش ہو گی۔ آج منگل سے جمعہ کے دوران روالپنڈی اسلام آباد، خیبر پختو نخوا،فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد ڈویژن میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں کہیں پر تیز ہواﺅں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ اور جمعرات کے دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوں /اندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختو نخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ،فیصل اباد ڈویژن، فاٹا، اسلام اباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواوں/اندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم ہزارہ، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان خضدار 05،کشمیر: مظفر آباد 04، گڑھی دوپٹہ02، خیبرپختونخواہ: بالاکوٹ 04، کاکول 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ملک میں سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ بھکر48،دادو، ڈی جی خان،کامرہ، ڈی ائی خان میں 47 جبکہ اسلام آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران اسلام آباد میں پولن کی تعداد 58 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv