تازہ تر ین

قومی اسمبلی کا ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل ، گرما گرمی کی اصل وجہ کون ؟

اسلام آباد (صباح نیوز‘ آئی این پی) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے متحدہ اپوزیشن نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کے بعد واک آﺅٹ کر دیا واک آﺅٹ کے فوراً بعد پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی کی طرف سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی سپیکر کی طرف سے اراکین کی گنتی کرائی گئی جو پوری نکلی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولتے ہوئے کہا کہ نہ حالات اس طرف جا رہے ہیں جہاں ملک کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرات لاحق ہیں سات ممالک نے قطر سے قطع تعلق کیا لیکن ہم قطر پر بڑے مہربان ہیں حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ اپنی آنکھوں سے پٹی اور کانوں سے روئی نکالو پوائنٹ آف آرڈر میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اس مر تبہ یہ قومی بجٹ نہیں ہے ایک مائنڈ سیٹ بجٹ ہے میں سمجھتا ہوں کہ کچھ تو ہے کہ جس کو چھپایا جا رہا ہے ہر پارٹی کو اپنی سوچ ہے سب کی سوچ ایک نہیں ہوتی مگر اس معاملے پر سب کی ایک ہی سوچ ہے کہ اس بجٹ کو قومی بجٹ نہ کہا جائے بلکہ مخصوص ذہنیت کا بجٹ کہا جائے اس بجٹ پر صنعتی شعبہ بھی خوش نہیں ہے ہم اسلیے آتے ہیں کہ قوم کو نظرآئے کہ ہم پارلیمینٹ کو کیا اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات ماضی میں جا رہے ہیں جہاں ادارے لڑتے تھے کسی کو بُرا کہو تو نہ ان میں فرق نہ مجھ میں فرق آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ملک کے اندرا ٓج جو کچھ ہو رہا ہے کیا آپ مطمئن ہیں سینیٹر نہال ہاشمی کے پیچھے کچھ اور ہے ہماری بات سچ ثابت ہو رہی ہے کہ اس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کہاں تھی جب ان کے سامنے شلواریں لٹکی ہوئی تھیں حالات بدل جائیں گے سب کا نقصان ہو گا شلواریں ضرور لٹکی ہوئی تھیں لیکن دھمکی نہیں دی تھی انہوں نے کہا کہ یہ اپنی ذہنیت ہے جو پہلے بھی عدالتوں پر حملے کرتی ہیں جج جوتے چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں اگر تصویر باہر آئی ہے تو وہ عدالت وزارت داخلہ اور وزارت قانون و انصاف کے پاس ہے ذوالفقار علی بھٹو تو وزیر اعظم تھا ان کوتو کرسی بھی بیٹھنے کو نہیں ملی تھی انہوں نے کہا کہ آپ اس طرف جا رہے ہیں جہاں پاکستان کی آزادی و خود مختاری کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں آج سات مسلم ممالک نے قطر سے قطع تعلق کر لیا ہم پر سب سے بڑا مہربان قطر ہے کیونکہ قطری شہزادے بھی ہمارے حق میں ہیں اور قطری گھوڑے بھی ،دنیا میں ہمیں دکھایا جا رہا ہے کہ مسلمان اسلحہ اور دہشتگردی میں آگے ہیں، نہیں مسلمان صرف امن کو لیکر چل رہے ہیں عالمی دنیا دو دو چہرے لیکر چل رہے ہیں انہوںنے کہا کہ دنیا کا واحدمسلم ملک پاکستان اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہے لوڈ شیڈنگ شدید ہے کہتے ہیں کہ بجلی جن کو نہیں مل رہی وہ چور ہیںکیا گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، گجرات کے لوگ چور ہیں سندھ میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ایمرجنسی لگ چکی ہے لوگوں کو پانی نہیں ملتا کیا لوگ مرجائیں خطرناک گیم کھیلے جا رہے ہیں کل سندھ اٹھے گا کہ پنجاب میں ہماری گیس چوری ہو رہی ہے وہ گیس بند کر دیں گے تو کیا ہو گا اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومتیں پہلے بھی آپ کے پاس رہ چکی ہیں 1997میں آپ کے پاس دوتہائی اکثریت تھی کہاں گئی یہی غرور تھا جس نے سب پر آمر کو سوار کیا آج سندھ میں بجٹ پیش ہو رہا ہے اور لائیو چل رہا ہے کونسی قیامت آگئی انہوں نے کہا کہ آج اندر اور باہر بہت خطرناک حالات ہیں حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ آنکھوں سے پٹی اتارو اور کانوں سے کپاس نکالو اگر ایسا کروگے تو صاف دکھا ئی اورسنائی دے گا مجھے جس ایوان میں بجٹ پر بولنے کی اجازت نہیں وہاں مجھے بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہے بہتر ہے ہم واک آﺅٹ کر کے باہر صحن میں جا کر بیٹھیں گے۔ وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے ایک ڈرامہ چلایا جارہا ہے ۔ دھرنے کے دوران اگر جمہوریت کا ساتھ دیا تو ہم پر کون سااحسان کیا ۔ ان کے لیڈر نے ہی کہا تھا کہ عدلیہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔ اپوزیشن ایوان میں واپس آئے اور بجٹ سیشن میں اپنا کردار ادا کرے ۔ قومی اسمبلی میں پیر کے روز نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں ۔ اپو زیشن لیڈر کا جو وطیرہ بن گیا ہے اس کے متعلق صرف یہ ایوان ہی نہیں بلکہ میڈیا بھی دیکھ رہا ہے کہ ایک ڈرامہ رچایا جارہا ہے جو سلسلہ انہوںنے شروع کیا ہے کہ ہر روز تقریر کرنا اور پھر بائیکاٹ کرکے چلاجانا یہ جس جمہوریت اوراسمبلی کی بات کرتے ہیں کیا یہ درد ہے ان کو عوام کا ان کو تو آگے بڑھ کر بات کرنی چاہیے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ نیت کچھ اور ہے جب ان کے ساتھیوں نے 126دن دھرنا دیا اس وقت پارلیمنٹ کہا ں تھی پارلیمنٹ کا احترام کدھر تھا ایک پارٹی کے سربراہ نے آج تک بجٹ اجلاس میںشرکت نہیں کی وہ کس منہ سے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بات کرتے ہیں۔ صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں ڈاکٹروں کی طرف سے مسیحی شخص کا علاج کرنے سے انکار پر اس کی موت کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میں خود عرفان مسیح کا مقدمہ درج کراﺅں گا۔حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے ناز نخرے اٹھانے کی تگ ودو چھوڑ دی گئی کوئی ایک وزیر بھی اپوزیشن کو منانے کیلئے لابی میں نہ آیا۔ پیر کو حکومت نے مکمل طورپر اپوزیشن جماعتوں کونظراندازکئے رکھا حکومتی کمیٹی کے اراکین بھی غائب تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv