تازہ تر ین

بھارت کاجنگی جنون، ایٹم بم لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کا ایک اورتجربہ کرلیا

نئی دہلی (اے این این) بھارت نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کا ایک اور تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی دفاعی اور عسکری ذرائع نے کہا کہ میزائل کا یہ تجربہ جمعہ کی صبح ریاست اڑیسہ کے علاقے چاندی پور میں ایک موبائل لانچنگ پیڈ سے کیا گیا۔ بھارتی فوجی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ میزائل اپنا راستہ تبدیل کرکے دشمن کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں سے بچنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ تین سو پچاس کلومیٹر دور تک مار کرنے والا یہ میزائل اپنے ساتھ ایک ٹن روائتی اور ایٹمی ہتھیار بھی لے جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پرتھوی ٹو میزائل کو مائع اورجامد دونوں طرح کے ایندھن سے چلایا جاسکتا ہے۔ بھارت نے اس سے پہلے مئی دوہزار سولہ میں پرتھوی دو میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔ پرتھوی ٹو میزائل ہندوستان کا تیار کردہ پہلا بیلسٹک میزائل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv