تازہ تر ین

ٹھرکی پروفیسر شاگرد کیساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا ،پھر کیا ہوا ،دیکھیئے خبر

سرگودھا (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کا پروفسر طارق حبیب اپنی سٹوڈنٹ کے ساتھ زبردستی کرتے قابل اعتراض حالت میں گرفتار ، لڑکی کی منت سماجت اور پروفیسر طارق حبیب کو مک مکا پر چھوڑ دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق اردو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات لیکچرار طارق حبیب اپنی سٹوڈنٹ کو تھیسسز میں خصوصی مدد کیلئے 24/05/17 کو اپنے ساتھ ڈھڈی کالونی لاہور روڈ میں واقع مکان میں لے گیا جو پروفیسر طارق حبیب نے اسی مقصد کیلئے رکھا ہوا ہے وہاں پہنچ کر پروفیسر طارق حبیب نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی اور امتحان میں اضافی نمبرز دینے کالالچ دیکر تعاون کرنے کا کہا لڑکی کے انکار پر اسے فیل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بلیک میل کیا اورپھرلڑکی کے ساتھ زبردستی شروع کردی لڑکی کے چیخنے پر گزرتے ہوئے سپیشل برانچ اور سیٹلائٹ ٹاﺅن تھانہ کے اہلکار نے فوری طور پر مداخلت کی اور پروفیسر طارق حبیب کو قابل اعتراض حالت میں زبردستی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور لڑکی کو طارق حبیب کے شر سے بچایا ، لڑکی نے اپنی بدنامی اور مستقبل کے خوف کے پیش نظر اہلکاروں سے منت سماجت کی جبکہ پروفیسر طارق حبیب نے اپنا تعارف ملک کے معروف شاعر و ادیب کے طورپر بھی کروایا اہلکاروں نے مک مکا کرکے لڑکی کو موقع سے جانے کا کہا یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں اکثرواقعات زنا اور زبردستی کے رپورٹ ہوئے ہیں اور قابل افسوس امر یہ ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ بھی اس میں ملوث پائے گئے ہیںجسکی تازہ مثال پروفیسر طارق حبیب کا موقع پر گرفتار ہونا ہے پروفیسر طارق حبیب یونیورسٹی میں ”ٹھرکی “کے نام سے مشہور ہے اور اکثر طالبات اس کے ٹھرکی رویے سے نالاں بھی ہیں مگر اسائنمنٹ مارکس اور تھیسسزکی وجہ سے بلیک میل ہونے پر مجبور ہوتی ہیں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا سے فوری طورپر کارروائی کا مطالبہ ۔اس سلسلہ میں پروفیسر طارق حبیب سے ان کے ذاتی موبائل پر رابطہ کیا گیا اور ان کو تمام وقوعہ کے متعلق بتایا گیا اور ان سے اس سلسلہ میں موقف مانگا گیا تاکہ ان کا موقف لفظ بہ لفظ شائع ہو سکے لیکن موصوف نے پوری روداد سننے کے تھوڑی دیر بعد فون کرنے کا کہہ کر معذرت کر لی اور اس سلسلہ میں انہیں بتایاگیا کہ اگر آپ کی کال نہ آئی تو آپ کی خبر شائع ہو جائے گی لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے بعد تک بھی موصوف نے رابطہ نہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv