تازہ تر ین

وزیراعظم نہال ہاشمی سے کیوں نہ ملے؟, سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نہال ہاشمی پارٹی ڈسپلن اور غیرذمہ دارانہ بیان پر تحریری وضاحت پیش کرنے کے لیے وزیراعظم ہاﺅس گئے مگر وزیراعظم نہ ملے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرنہال ہاشمی کو جے آئی ٹی کے خلاف بیان لے ڈوبا، میاں محمد نواز شریف نے بطور پارٹی صدر طلب کر لیا،وہ پہنچے مگر پارٹی کے قائد نے ان سے ملاقات نہ کی۔وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔ ذرائع کےمطابق آصف کرمانی نے وزیراعظم کی سخت ناراضی اور تنبیہ کا پیغام بھی دیاجس پر نہال ہاشمی نے وضاحت دی کہ غلطی ہوگئی۔ تاہم ترجمان مسلم لیگ ن نے ان کی وضاحت مسترد اور پارٹی رکنیت فوری معطل کر دی،وزیراعظم کی طرف سے ہدایت بھی آگئی کہ نہال ہاشمی سینیٹ سے بھی استعفا دے دیں۔ نہال ہاشمی نے ڈاکٹر آصف کرمانی کے ساتھ جاکر سینیٹ آفس میں استعفیٰ جمع کرادیا،استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفا دے رہے ہیں ، فوری منظور کیا جائے۔ اب چیئرمین سینیٹ استعفے کا جائزہ لینے کے بعد نہال ہاشمی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے اسے الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv