چھوٹے نواب کی بیٹی سارہ علی خان کا ہیرو کون؟ ٹویٹ شئیر کر دیا

ممبئی(خصوصی رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم میں ان کا ہیرو کون بنے گا کئی دنوں سے بالی ووڈ میں یہ موضوع زیر بحث ہے لیکن آخر کار اب سارہ کا ہیرو سامنے آہی گیا۔بھارتی ویب سائٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سارہ خان بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ابھیشیک کپور کے ساتھ پہلی فلم کیدار ناتھ کرنے جارہی ہیں اس فلم میں وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

لندن فلیٹس بارے اہم خبر, رقم کس نے بھجوائی, خبر آگئی

لندن (وجاہت علی خان سے) سپریم کورٹ آف پاکستان میں جاری پانامہ کیس قطری شہزادے سمیت لندن میں مقیم قاضی فیملی کو بھی گواہی کیلئے بلایا جا سکتا ہے۔ لندن میں خبریں ذرائع کے مطابق اب کیونکہ قاضی فیملی نے ازخود ایک خط کے ذریعہ سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی پانامہ کیس کے معاملہ میں بنائی گئی ”جے آئی ٹی“ میں اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں اس لیے قوی امکان ہے کہ سپریم کورٹ انہیں طلب کرے۔ ذرائع کے مطابق اگر ایسا ہوا تو بھی قاضی فیملی کا کوئی فرد پاکستان نہیں جائے گا کیونکہ اُن کے مطابق انہیں وہاں کا خطرہ ہو سکتا ہے اس لیے وہ سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ کے ذریعہ اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ قبل ازیں مسعود احمد قاضی کے بیٹے کاشف قاضی کا کہنا ہے کہ میرے والد جو تقریباً 20 سال پہلے لندن سٹاک ایکسچینج میں آفیسر تھے کے ساتھ اسحاق ڈار نے دھوکہ کیا۔ ہماری ساری فیملی کے جعلی اکاﺅنٹ کھلوائے جن میں میرے والد یا فیملی کی مرضی شامل تھی نہ ہمیں علم تھا۔ چنانچہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میاں نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کی اور اسی رقم سے لندن کے علاقہ مے فیئر کے وہ فلیٹس خریدے گئے جن کی منی ٹریل جاننے کیلئے سپریم کورٹ نے ”جے آئی ٹی“ تشکیل دی ہے۔ کاشف، قاضی کے مطابق اُن دنوں ہمارے اسحاق ڈار کے ساتھ قریبی خاندان مراسم تھے جس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے ہماری فیملی کے تین افراد کے جعلی بینک اکاﺅنٹس کھلوائے اور اس وقت 1992ءمیں یہ راز کھلا جب ہمیں بینک کی طرف سے پانچ ملین پونڈ کی پہلی سٹیٹمنٹ موصول ہوئی اور یہ اکاﺅنٹ میری والدہ سکندرہ اور بہو نزہت گوہر کے نام تھا۔ کاشف مسعود قاضی کے بقول تقریباً 440 ملین پونڈ کی رقم میری فیملی کے نام سے ٹرانسفر ہوئی اور مے میئر کے مذکورہ فلیٹس 1993ءسے شریف فیملی کی ملکیت ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے 74 صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھجوا دی ہے۔ کاشف مسعود قاضی کے مطابق وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں یہ ان کا وطن ہے اس لیے وہ سپریم کورٹ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

کان کھول کر سن لو ،ہم تمھیں نہیں چھوڑینگے نہال ہاشمی کی دھمکی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

کراچی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی ویڈیو افشا ہوگئی جس میں وہ شریف خاندان کا احتساب کرنے والوں اور ان کے بچوں پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کی 28 مئی کو کی گئی ایک تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں نہال ہاشمی خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے۔ ہم نواز شریف کے کارکن ہیں۔ جنہوں نے حساب لیا ہے اور جو لے رہے ہیں کان کھول کر سن لو، ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تم آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہوجاو¿ گے۔ ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لئے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے۔ تم پاکستان کے باضمیر باکردار نواز شریف کا زندہ رہنا تنگ کررہے ہو، پاکستانی قوم تمہیں تنگ کردے گی۔

جے آئی ٹی پر کون حملہ آور ہوا؟, دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی پر واٹس ایپ کالزکے ذریعے حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی،شریف فیملی جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرنے جارہی ہے، یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ شریف فیملی جان بوجھ کر جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہی ہے، جس کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، واٹس ایپ کالز بھی اسی کا حصہ ہے، شریف فیملی جلد جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرنے جارہی ہے۔

کابل کے سفارتی علاقے میں دھماکے پاکستانی عملہ بھی دھماکے کی زد میں آگیا 80ہلاک،350سے زائد زخمی

کابل(ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے جبکہ 350 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موجود ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ایک کار بم دھماکا تھا جو کابل کے علاقے وزیر اکبر خان کے نزدیک اس مقام پر ہوا جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں جبکہ کابل صدارتی محل بھی قریب ہی واقع ہے۔کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب آج صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 20 منٹ پر ہونے والے اس بم دھماکے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مختلف خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق دھماکا بہت ہی شدید تھا جس کی آواز بہت دور تک سنی گئی جبکہ سفارت خانوں سے لے کر اس جگہ سے سیکڑوں میٹر فاصلے پر مکانات تک کے شیشے ٹوٹ گئے۔افغان پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اس علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اس بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دھماکے والے مقام پر دھویں کے سیاہ بادل دکھائی دے رہے ہیں۔افغان سیکیورٹی حکام نے اس بم دھماکے میں اب تک اب تک 80 ہلاکتوں اور 350 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے اور مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ فی الحال کسی دہشت گرد گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔اس واقعے کو اس سال افغانستان میں ہونے والی سب سے بڑی دہشت گردی کی کارروائی بھی قرار دیا جارہا ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں ا?نے والے گھنٹوں کے دوران مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ اب بھی کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اسلام آباد، ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی زخمی ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں افغانستان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ایسے حملوں سے ہونے والے دکھ اور تکلیف کو سمجھتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتکاروں کی رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچا اور دھماکے میں سفارتخانے کے کچھ ارکان معمولی زخمی بھی ہوئے۔

آئی سی سی چمپئنزٹرافی کاگرینڈسٹیج سجنے کوتیار

لندن(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2017 کا آغاز (کل)جمعرات سے ہو گا جو 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ بی جبکہ تین روایتی حریف آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 4 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہو گا اور 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہو گا۔دو مرتبہ انگلش ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم پہلی بار اسے ویسٹ انڈیز جبکہ دوسری بار بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔عالمی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں گروپ اے جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہیں۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 جون کو ہو گا۔بارش کی صورت میں فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر 2015 تک ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ رینکڈ آٹھ ٹیموں نے ٹرافی کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ہمارے رسول حضرت محمدﷺ اور رمضان المبارک کے حوالے سے خوبصورت تحریر

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: بنی آدم کا ہر عمل خود اس کیلئے ہے ماسوائے ”روزے“ کے کیونکہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا۔ روزہ ایک ڈھال ہے۔ اگر کوئی روزہ رکھے تو اسے چاہئے کہ وہ نہ غلط زبان استعمال کرے‘ نہ آواز بلند کرے یا احمقانہ طرزعمل اپنائے۔ اگر کوئی دوسرا اس سے جھگڑے تو وہ دو بار کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔
اس خدا کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی روح ہے۔ روزہ دار کے منہ کی بو بروز قیامت مشک سے زیادہ بھلی ہوگی۔
(اس حدیث کو صحیح مسلم‘ صحیح بخاری اور ابوداﺅد نے روایت کیا ہے)

پاک بھارت کرکٹ سیریز کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں

نئی دہلی(آئی این پی) پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں، بھارت نے بورڈ عہدیداروں کوپی سی بی حکام سے ملاقات سے بھی روک دیا۔پی سی بی حکام سے ملاقات پر بھارتی وزیرکھیل اپنے بورڈ پر برہم ہیں،وجے گوئیل کا کہنا تھا کہ بھارت کو پی سی بی کام سے ملاقات کی ضرورت نہیں،جب کہہ دیا پاکستان سے سیریز نہیں ہو سکتی تو ملاقات کیوں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز باہمی کر کٹ سیریز کیلئے دونوں بورڈز کے حکام کے درمیان دبئی میں مذاکرات ہوئے جو بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ دونوں پی سی بی اوربی سی سی آئی حکام کے درمیان مذاکرات دبئی میں خوشگوار ماحول میں ہوئے۔دونوں بورڈزمیٹنگ سے اپنی حکومتوں کو آگاہ کریں گےاورمستقبل میں بھی بات چیت جاری رکھیں گے،پاکستان نے باہمی سیریز کیلئے بھارتی بورڈ کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان 8سالوں میں 6سیریز کا معاہدہ ہوا تھا جس میں 4کی میزبانی پاکستان اور2 کی بھارت نے کرنا تھی۔

پاکستان سے سیریز ،افغان بورڈ کا یو ٹرن

لاہور(سپورٹس رپورٹر) افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوتک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کا اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہمی میچز کھیلنے کا کوئی بھی معاہدہ ہوا تو اس میں سب سے پہلے افغان عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔افغانستان میں سوشل میڈیا پر ’نو کرکٹ ود پاکستان‘ کا ٹرینڈ چل رہا ہے، جس میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچز کھیلنے کے اعلان پر افغان بورڈ کے چیئرمین عاطف مشعل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بعض صارفین نے یہاں تک لکھ دیا ہے کہ کرکٹ میچز دوست ممالک کےساتھ کھیلے جاتے ہیں، دشمنوں کے ساتھ نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے سربراہان نے گذشتہ ہفتے لاہور میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی جس میں افغانستان کو آئی سی سی کا فل ممبر بنانے کیلئے حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی، اس کے علاوہ جولائی یا اگست میں 2 دوستانہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کااعلان کیا گیا تھا، افغان انڈر 19 ٹیم کے کراچی میں تربیتی کیمپ، میزبان سائیڈ سے سیریز، اے اور انڈر 16 ٹیموں کے مقابلے کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے افغانستان کو پاکستان کا کوئی بھی سٹیڈیم بطور ہوم گراﺅنڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

الطاف حسین کے باضابطہ ریڈوارنٹ, انٹرپول حرکت میں !!!

کراچی (خصوصی رپورٹ) حکومت سندھ نے طویل جدوجہد کے بعد بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے باضابطہ طور پر انٹرپول کو ریڈوارنٹ جاری کر دیئے۔ منگل کو محکمہ داخلہ سندھ نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انٹرپول نیشنل سنٹرل بیورو (این سی بی) پاکستان کو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں اور اس میں جو تفصیلات بھیجی ہیں اس کے مطابق الطاف حسین کے خلاف کراچی میں 3ایف آئی آر درج ہیں جن میں تھانہ ڈیفنس میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی ملک شاہدحامد کے قتل کیس کی ایف آئی آر نمبر 1997/58‘تھانہ آرٹلری میدان میں پاکستان کی سالمیت کے خلاف تقریر اور نعرے لگانے پر ایف آئی آر نمبر 2016/116 اور نجی ٹی وی چینلز پر حملے کیلئے کارکنوں کو اکسانے کی ایف آئی آر نمبر 2016/117 ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی دستاویزات میں تین ایف آئی آرز کے علاوہ سابق ایم ڈی کے ای ایس سی ملک شاہدحامد قتل کیس میں صولت مرزا اور منہاج قاضی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے دیئے گئے اعترافی بیانات اور تینوں ایف آئی آرز میں الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی کاپیاں شائع کی گئی ہیں۔ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ جو تفصیلات انٹرپول کو مطلوب تھیں وہ فراہم کی جا رہی ہیں اور ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے جا رہے ہیں تاکہ الطاف حسین کو تینوں مقدمات میں گرفتار کر کے پاکستان لایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے آئندہ 48گھنٹے میں انٹرپول کو ریڈوارنٹ جاری کر دے گی۔

روزے رکھ کر خود کو مزید ترو تازہ محسوس کرتاہوں

لندن(نیوزایجنسیاں) معین علی کا کہنا ہے کہ روزے رکھ کر وہ خود کو مزید ترو تازہ محسوس کرتے ہیں،اس مبارک مہینے میں ان کیلئے عبادات پہلے آتی ہیں اور کرکٹ بعد میں۔ معین علی کا کہنا تھا کہ 19گھنٹے روزہ رکھ کر میچز کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن وہ روزہ رکھنے کے بعد خو د کو تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔ ،اس مبارک مہینے میں ان کے لیے عبادات پہلے آتی ہیں اور کرکٹ بعد میں آتی ہے۔