تازہ تر ین

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزرائ اور تینوں ملسح افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ، تینوں افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات بھی شریک ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور سمیت افغانستان کے ساتھ صورت حال اور سرحدی کشیدگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv