تازہ تر ین

جمائما کی بے چینی کی اصل وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات پیش نہ کرسکی اورالیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور حکم نامے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میںچیلنج کردیا۔ الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو بینک اکاﺅنٹس اور غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے کی آخری مہلت بھی گزر گئی۔ بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات پیش کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کا حکم نامہ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات کیوں جمع نہیں کرائی گئی۔ کیا ہائیکورٹ نے کوئی حکم امتناع جاری کیا ہے تو پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ آج بدھ کو پٹیشن پر سماعت کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے عمران خان کو اشتہاری خان کا لقب دیتے ہوئے آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے خبردار کر دیا اور کہا کہ عمران خان جب بھی اسمبلی آئیں گے ان سے اشتہاری ہونے کا سوال کریں گے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے معاملے کی سماعت اگلے ہفتے تک موخر کرنے کی استدعا کی تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔لاہور (خصوصی رپورٹ) بنی گالا پراپرٹی کیس سے متعلق عمران خان نے نااہلی سے بچنے کیلئے جمائما خان سے رابطہ کیا ہے، آخری آپشن کے طور پر جمائما پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں زیرسماعت بنی گالا اراضی کیس میں نااہلی سے بچنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سابق اہلیہ جمائما خان سے رابطہ کیا ہے جس میں اس جائیداد کی خریداری، پیسوں کی ادائیگی سمیت دیگر تفصیلات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا،۔ ذرائع نے بتایا کہ 2002ءمیں چار کروڑ روپے سے خریدی جانے والی بنی گالا کی تین سو کنال سے زائد کی اراضی کی خریداری سے متعلق کیس میں عمران خان نے عدالت میں کیس دائر ہوتے ہی جمائما خان سے رابطہ کیا اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس کیس سے متعلق جتنے بھی دستاویزات موجود ہیں وہ وقت پڑنے پر عمران خان کو بھجوا دیئے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv