تازہ تر ین
shahbaz-sharif

پٹواری کا کردار ختم, وزیراعلیٰ نے عوام کو بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے فرد ملکیت کے ریکارڈ کوآن لائن کرنے اور وےب سائٹ پردستےابی کی منظوری دی اور ریونیو کے حوالے سے پٹواری کا ہر قسم کا کردار ختم کرنے کا فیصلہ کےا گےا۔ اجلاس مےں فرد ملکیت اور اراضی کی دیگر دستاویزات کے حصول کیلئے موبائل سروس کے اجراءکابھی فیصلہ ہوا۔ موبائل سروس سے اراضی کی دستاویزات شہریوں کو ان کی دہلیز پر ملیں گی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ فرد کا حصول بینک آف پنجاب کی برانچوں سے بھی ممکن ہو سکے گا۔ اس سلسلے میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بینک آف پنجاب کے درمیان اگلے ماہ کے آغاز میں معاہدہ ہوگا جس کے تحت اراضی سنٹر کے کاﺅنٹر بینک آف پنجاب کی برانچوں میں کھولے جائیں گے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ اس اقدام سے خدمات کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی اور لوگوں کو اپنی اراضی کی دستاویزات کے حصول میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیہی آبادی کا اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے ایک انقلا بی اقدام کیا ہے۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں کرپٹ عملے کی کوئی گنجائش نہیں۔کرپشن میں ملوث عملے کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف پہلے بھی سخت ترےن ایکشن لیا گےا ہے۔ اراضی کے معاملات میں دھوکہ دہی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے ہی یہ جدید نظام لایا گیا ہے۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو بہترین طریقے سے چلا رہی ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نئے نظام پر عملدرآمد کیلئے میرٹ پر بہترین صلاحیتوں کے حامل عملے کا انتخاب کرے۔ وزےراعلیٰ نے فرد ملکیت کے ریکارڈ کوآن لائن کرنے اور وےب سائٹ پر دستےابی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کیلئے حاصل کی جانے والی آن لائن فرد کو اراضی کی خرید و فروخت کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکے گا، اراضی کے بارے میں معلومات لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائےں گی اور جدید نظام کے تحت عوام کو اپنی اراضی ریکارڈ تک رسائی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن حکومت پنجاب کا ایسا تاریخی اقدام ہے جس سے پٹوار کلچر ہمیشہ کیلئے دفن ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ پٹوار مافیا کا کسی قسم کا بھی کردار کسی صورت قابل قبول نہیں۔ رےونےو معاملات کے حوالے سے پٹواری کا کردارختم کےا جائے گا اورپٹواری سے گرداوری کے امور بھی واپس لئے جائیں گے اوراس ضمن میں قانون میں ضروری رد و بدل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ےہ کمیٹی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دے گی۔اراضی سنٹرز کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کے ازالے کیلئے ضلع کی سطح پر ریٹائرڈ جج صاحبان پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ ان کمیٹیوں کی تشکیل سے انصاف کے تقاضوں کے مطابق شکایات کے فوری ازالے میں مدد ملے گی۔وزےراعلیٰ نے باردانہ کی تقسیم میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے تصدیق کے عمل کے دوران گرداوری میں غیر تصدیق شدہ نام سامنے آنے کا سخت نوٹس لےتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دےا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کےخلاف مقدمات درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ، بلال یاسین، جہانگیر خانزادہ، چیف سیکرٹری، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے رانا بابر حسین، اراکین صوبائی اسمبلی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اور موجودہ حکومت نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبے دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان رکاوٹوں کے باوجود جس تیزی سے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اس کی کوئی دوسری مثال موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شفافیت، محنت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف افراتفری، لوٹ مار اور دشنام طرازی کی منفی سیاست ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ وہ آج یہاں منتخب نمائندوں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے امورپرپےش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پروگرام کے حوالے سے سمریاں بھجوانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہوں اور ادارے سمریاں بھجوائیں، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ آئندہ مجھے اس پروگرام کے حوالے سے کسی قسم کی سمری نہ بھیجی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب صاف پانی کمپنی کا بورڈ خود مختار ہے اور بورڈ خود فیصلے کر کے ان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں میں اس پروگرام کا بیک وقت آغاز کیا جائے گا اور جن تحصیلوں میں پانی کھارا ہے وہاں پر اس پروگرام پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ فلاح عامہ کے اس بڑے پروگرام پر ایک لمحے کی تاخیر کئے بغیر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ پےنے کا صاف پانی شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے یہ پروگرام ترتیب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ماہرین کی مشاورت سے پروگرام کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ چےئرمےن پنجاب صاف پانی کمپنی، سےکرٹری ہاو¿سنگ، چےف اےگزےکٹو آفےسرز پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ و ساﺅتھ، متعلقہ حکام اور جرمن کنسلٹنٹ نے اجلاس مےں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدات آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام کو بہتر بنانے کے حوالے سے مجوزہ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سکول ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے معیاری تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کے تربیتی پروگرام کے مجوزہ پلان بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مستقبل تعلیم سے جڑا ہے اورپنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غربت ، بے روز گاری ، جہالت اور انتہاءپسندی کے خلاف جنگ تعلیم کے ذریعے ہی جیتی جاسکتی ہے اورقوم کے بچوںکو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اساتذہ کی معیاری تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تدریسی صلاحیت بڑھانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ وزیراعلی نے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ، یہ کمیٹی مجوزہ پلان کا جائزہ لے کر سفارشات کو جلد حتمی شکل دے گی۔ اساتذہ کی تربیت کے لئے شاندار عمارتیں تو بہت بنائی گئی لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی کامیابی کی کنجی ہے اورقوم کے بچوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی معیاری تربیت کے چیلنج کو قبول کر کے آگے بڑھنا ہے اور اساتذہ کی جتنی اچھی تربیت ہوگی وہ اتنی ہی شاندار تعلیم سے قوم کے بچوں کو آراستہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کے عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے شاندار پلان پیش کیا گیا ہے تاہم کمیٹی اس کا جائزہ لے کر جلد حتمی سفارشات پیش کرے۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، معاون خصوصی ملک احمد خان، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور ماہرین تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv