تازہ تر ین

فیورٹ ہونے پر بھارت دباﺅمیں ہو گا

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ فیورٹ ہونے کے سبب چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پریشر بھارت پر ہو گا جبکہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اچھا کھیلنا اور بھارت کو ہرانا اصل ہدف ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ تمام باتیں جو ایک اچھے انسان اور لیڈر میں ہونی چاہئیں وہ اسپورٹس ہمیں سکھاتا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر تبصرہ کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی رینکنگ سے فرق نہیں پڑتا، فیصلہ اسی کے حق میں ہوتا ہے جو اچھا کھیلتا ہے اور پریشر کو ہینڈل کرتا ہے۔سینئر کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کھیل انسان کو اس کی ناکامیوں سے نکلنے کا اچھا موقع فراہم کرتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ درحقیقت نفسیات کی گیم ہو گی۔سینئر کرکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ اسپورٹس تعلیم کے لئے اور تعلیم اسپورٹس کے لئے بے حد اہمیت کی حامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv