تازہ تر ین
modi

پاکستانی مو¿قف سے بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں, مودی کوننگا کردیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے لیکن بھارتی میڈیا نے فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی کامیابی کے دعوے کرنا شروع کر دئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت پاکستانی وکیل کے ویانا کنونشن کے متعلق دلائل کو مسترد کر دے گی۔ بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کوششوں کو ابتدائی جھٹکا اس وقت لگا جب عالمی عدالت انصاف کے ججوں نے عدالت میں کلبھوشن کے ا عترافی بیان کو چلانے کی اجازت نہیں دی۔ بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق پاکستان بھارت کا باہمی قونصلر معاہدہ بھی بھارتی دلائل کو مضبوط کر رہا ہے۔ نئی دہلی عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف بھارتی حکومت کی درخواست پر پاکستانی مو¿قف نے بھارتی میڈیا کی چیخیں نکلوا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے عالمی عدالت انصاف میں جا کر تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کردی ہے۔ دہشت گردوں سے گھبرانے والے نہیں، کلبھوشن جاسوس نہیں تو مسلمان نام سے پاسپورٹ بنوا کر پاکستان کیا لینے آیا، یادیو نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کیا تھا، اعترافی ویڈیو سب کے سامنے ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مو¿قف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے کیس پر عالمی عدالت میں بھارتی مو¿قف کی دھجیاں بکھیرنے کے بعد بھارتی میڈیا سٹپٹا گیا ہے، مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار میں نہیں، کلبھوشن کا معاملہ ہنگامی نوعیت کا نہیں، یہ مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں چلایا جا سکتا: عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی تین دلیلیں۔ دی ہندو کا کہنا ہے جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پاکستان پہلے ہی عالمی عدالت کو بتا چکا ہے کہ اس کے دفاعی معاملات عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔ پاکستان عالمی عدالت کے فیصلوں کو ماننے کا پابند نہیں ہے۔ پاکستان نے 29 مارچ کو عالمی عدالت کے دائرہ اختیار سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آئی سی جے پاکستان سے اپنے فائنل آرڈر کو منوانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ پھانسی پر عملدرآمد روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت کو حکم دینا ہوتا ہے لیکن اس معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔ عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت ملتوی، فیصلہ جلد سنایا جائے گا: جج ،انڈین ٹی وی چینل اے بی پی کے مطابق صورت حال قابو میں نہیں رہی ، بھارت عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ ہار چکا ہے، پاکستان اب بہت جلد کلبھوشن کو پھانسی پر لٹکا دے گا، بھارتی حکومت کو عالمی عدالت میں جانے کی بجائے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل کرنی چاہئے تھی۔ انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کو جذبات، نمائش اور غصے سے قابو نہیں کیا جا سکتا بھارت نے کمزور دلائل کا سہارا لیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ہریش سالوے کے دلائل حقائق سے ہٹ کر تھے اور انہوں نے پاکستان کو اپنا مو¿قف مزید بہتر انداز میں پیش کرنے کا راستہ دیا۔ ایک اور انڈین ٹی وی نے بھارتی وزیر اعظم کی بھارتی دلائل کو براہ راست سننے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے سپوت کے کیس کی سماعت عالمی عدالت میں پیش کی جارہی ہے اور ہمارے وزیر اعظم سوئے ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv