تازہ تر ین
kalbhoshan

کلبھوشن بیگناہ ہے, ہمسایہ ملک نے پاکستان سے اہم مطالبہ کردیا

دی ہیگ (این این آئی)عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت کے پہلے مرحلے میں عالمی عدالت میں بھارت نے دلائل دیئے۔ سماعت کے آغاز میں بھارت نے اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی کہ پاکستان کو کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں کیونکہ اس فیصلے سے کلبھوشن کے بنیادی حقوق مجروح ہوئے ہیں۔ اپنے دلائل کے دوران بھارتی وکلاءکی ٹیم کے سربراہ ہریش سالوے نے توجہ پاکستان کے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے انکار پر ہی مرکوز رکھی۔ سالوے نے کہاکہ موجودہ صورتحال انتہائی سنگین اور ہنگامی ہے ¾ بھارت پاکستان کو مارچ 2016 سے اب تک متعدد مرتبہ کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کی درخواست دے چکا ہے۔ بھارتی جاسوس کی سزائے موت پر عمل درآمد فوری رکوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت نے کہاکہ اگر پاکستان سزائے موت کے فیصلے کو منسوخ نہیں کرتا تو عالمی عدالت انصاف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور ویانا کنونشن کے خلاف دیئے گئے اس فیصلے کو غیرقانونی قرار دے اور سزایافتہ بھارتی شہری کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv