تازہ تر ین

ٹیسٹ رینکنگ میں اظہرعلی کو1درجہ ترقی مل گئی

دبئی(نیوزایجنسیاں)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق یونس خان اور مصباح الحق بالترتیب 16ویں اور 21ویں نمبر پر کرکٹ کا میدان چھوڑ گئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیٹسمین کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اس فہرست میں پاکستان کے اظہر علی ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔باو¿لرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین درجہ بندی میں شامل نہیں ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں 25 وکٹیں لینے والے لیگ سپنر یاسر شاہ بنا کسی تبدیلی کے 13ویں نمبر پر ہی موجود ہیں۔اظہر علی 1 درجہ بہتری کے بعد آٹھویں سے ساتوں نمبر پر آگئے جبکہ آخری ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 69 اور 101 رنز بنانے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی روسٹن چیز 21 درجہ بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے پاکستانی کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز بیٹسمیں یونس خان درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہوئے۔مصباح نے 1 درجہ تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر جبکہ یونس خان نے 2 درجہ تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر اپنے شاندار کیریئر کا اختتام کیا۔بیٹسمین کی فہرست میں ترقی پانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے بابر اعظم شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور شے ہوپ شامل ہیں۔باو¿لنگ کی فہرست میں پاکستان کی جانب سے اپنی پہلی ٹیسٹ سریز کھیلنے والے محمد عباس نے بھی نمایاں ترقی حاصل کی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دویندرا بشو، جیسن ہولڈر، الزاری جوزف، روسٹن چیز ترقی پانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ٹیم رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت سب سے زیادہ پوائنٹس لے کر ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک ٹیم ہے۔گذشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 101 رنز سے فتح سمیٹ کر اپنی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈین سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv