تازہ تر ین

عالمی کرکٹرزنے مصباح،یونس کاکیرئیرمثالی قراردیدیا

کراچی ( نیو ز ا یجنسیا ں ) بھارتی کپتان اظہر الدین نے کہا ہے کہ یونس خان بہت بڑے کرکٹر ہیں ،یونس خان نے 10ہزار رنز بنائے جو آسان کام نہیں تھا۔نجی چینل کے مطابق سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہر الدین نے یونس خان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ادھر سری لنکن ٹیم کے سابق کھلاڑی کمار سنگا کار نے مصباح الحق اور یونس خان کے کیریر کو بہتر ین قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کو اونچائیوں پر لے کر گئے۔سابق کرکٹر میہلا جے وردھنا نے بھی دونوں کھلاڑیوں کو بہترین کیر ئیر پر مبارکباد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ یونس خان بہت بڑے کرکٹر ہیں ،یونس خان نے 10ہزار رنز بنائے جو آسان کام نہیں۔ادھر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے یونس خان اور مصباح الحق بہترین کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کو کامیابیوں سے ہم کنار کیا ،دونوں کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمی محسوس ہو گی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv