تازہ تر ین
icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو کا مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین

دبئی(نیوزایجنسیاں)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی کئی یادگار کارکردگیوں کا حصہ رہے ہیں اور دنیا ان دونوں کی کارکردگی کی معترف ہے۔۔ان کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ پر انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ‘ان دونوں بلے بازوں نے اپنے کریئرز میں اس کھیل اور شائقین دونوں کو بہت کچھ دیا ہے۔’انھوں نے کہا کہ ‘مصباح الحق کئی مواقع پر پاکستانی اننگز کی بنیاد بنے اور انھوں نے بار بار ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا۔’رچرڈسن کا کہنا تھا کہ مصباح آہستہ کھیلنے کے لیے جانے گئے تاہم جب ضرورت پڑی تو تیزی سے رنز بنانے سے بھی نہیں چوکے اور جس کی مثال 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر ان کی سنچری ہے۔ڈیوڈ رچرڈسن نے ہی مصباح الحق کو لاہور میں عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کا اعزازی گرز دیا تھاآئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹو نے مصباح الحق کی کپتانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘ایک ایسے قائد تھے جنھوں نے مشکل حالات میں قیادت سنبھالی اور ٹیم کو آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست پہنچا دیا۔ وہ ایک حقیقی کھلاڑی اور دوسروں کے لیے مثال ہیں۔’یونس خان کو پاکستانی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شمار کرتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ وہ بھی اکثر ایسے حالات میں بہترین کارکردگی دکھاتے رہے جب کچھ پاکستانی ٹیم کے حق میں نہیں جا رہا تھا۔’سری لنکا کے خلاف ٹرپل سنچری اور انڈیا کے خلاف سیریز برابر کرنے کے لیے بنائی جانے والی ڈبل سنچری ایسی کچھ مثالیں ہیں جو یونس کو باقی کھلاڑیوں سے ممتاز کرتی ہیں۔’آئی سی سی کے مطابق ڈیوڈ رچرڈسن نے تنظیم کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ دونوں آنے والے برسوں میں جو بھی کرنا چاہیں اس سلسلے میں ان کے لیے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv