تازہ تر ین

مصباح اوریونس کرکٹ کے روشن ستارے

لاہور (اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتانوں مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ کا ایک روشن باب اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ سابق کرکٹرز نے دونوں کھلاڑیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کرکٹ کا روشن ستارہ قرار دیا ہے ۔ سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کونہ صرف سہارا دیا بلکہ اسے بلندیوں پر پہنچایا۔ ان کاکہنا تھاکہ مصباح اور یونس نے قومی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔ جاوید میانداد نے بھی دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا شمار اپنے وقت کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوگا جنہوں نے ملک سے باہر کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابیاں دلوائیں۔ ان کاکہنا تھا کہ تنازعات ہر کھلاڑی کے ساتھ چلتے رہتے ہیں لیکن آخر میں نتیجہ دیکھا جاتا ہے جو نہایت شاندار ہے۔ ظہیر عباس نے بھی مصباح الحق اور یونس خان کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بیٹسمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئے کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں نے بڑھتی عمر کے باوجود اپنی فٹنس کا معیار برقرار رکھا اور ہمیشہ ٹیم کیلئے کھیلے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یونس اور مصباح کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ مصباح نے بطور کپتان سب سے زیادہ کامیابیوں کا ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو انہیں شاندار انداز میں رخصت کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کرنا چاہیے۔ سابق قومی کرکٹر ز مشتاق احمد اور شاہد انور نے کہاکہ مصباح الحق اور یونس خان دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز تھے اور انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بہت سی خدمات سر انجام دیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv