تازہ تر ین
line of control

ایل او سی پھر میدان جنگ ، 2 سورما ہلاک

کھوئی رٹہ، سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک+ ایجنسیاں) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بناےا گےا5 خواتےن سمےت 6 افراد زخمی پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کی گنوں کو سانپ سونگھ گےا تفصےلات کے مطابق رات گئے کھوئی رٹہ سےکٹر کے سرحدی علاقوں چتر ، کےن ٹھی ، ججوٹ بہادر ، متھرانی زےرں دھڑہ، سبز کوٹ مےں کے قرےب بھارتی فوج کی جانب سے شدےد فائرنگ اور گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بناےا گےا جس سے 40 سالہ پروےن بی بی زوجہ محمد ساجد ، 6 سالہ بسمہ عباس ، 22 سالہ ثوببےہ عباس ولد محمد عباس ،نصرت بےگم ، الفاظ بےگم ،محمد شہزاد زخمی ہو گئے زخمےوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچاےا گےا ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بناےا جس کے بعد دشمن کی گنوں کو سانپ سونگھ گےا ےاد رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے بھارت کی جانب سے مسلسل سےز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس سے کئی معصوم شہری شہےد اور درجنوں زخمی ہو چکے ہےں،گزشتہ روز بھی بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاک فوج کی فائرنگ سے دوشہری ہلاک ،5فوجیوں سمیت9افراد زخمی ہوئے ہیں ،بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ حد متارکہ کے نزدیک تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں ۔ وادی میں بھارت کے دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا کی طرف سے جاری بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کی طرف سے 120ایم ایم مارٹر شل بھی داغے گئے جن میںسے کچھ شہری آبادی والے علاقوں میں آن گرے ۔اس دوران نوشہرہ کے سریہ ، کھمبا، بھوانی ، کلسیاں،مہانپور، ڈھانکہ ،گانیا اور کھوڑی کو نشانہ بنایاگیا۔انہوں نے بتایاکہ پاکستانی فوج کی طرف سے صبح نو بجے جھنگڑ سیکٹر میں 120ایم ایم کا مارٹر شل داغاگیا جس کی زد میں ایک رہائشی گھر بھی آیا جس کے نتیجہ میں گھر کے تین افراد زخمی ہوئے جن میںسے 2کی موت ہوگئی جن کی شناخت طفیل حسین ولد عبدالستار عمر 51سال اور آسیہ بی دختر محمد اسلم عمر13سال کے طور پرہوئی ۔آسیہ طفیل حسین کی قریبی رشتہ دار تھی ۔تیسرے زخمی کی شناخت زیتون بیگم زوجہ طفیل حسین کے طور پر ہوئی جسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال نوشہرہ لیجایاگیاجہاںسے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کردیاگیاہے ۔ فائرنگ اورگولہ باری صبح 7بج کر20منٹ پر جاری ہوئی ۔اس دوران دیگر کئی علاقوں میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی رہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ۔زخمیوں کی شناخت ریکھا دیوی زوجہ ستنام کمار ساکن جھنگڑ ، سونیا کوثر زوجہ محمد بشیر ساکن لام اور نسرین زوجہ محمد بشیر ساکن جھنگڑ کے طور پر ہوئی جن کا علاج چل رہاہے ۔وہیں فائرنگ سے فوج کے پانچ اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جو کیری سیکٹر میں تعینات تھے ۔ یہ فوجی اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب وہ پاکستانی فوج کی طرف سے داغے گئے ایک مارٹرشل کی زد میں آئے ۔انہیں فوری طور پر آرمی ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاجہاں وہ زیر علاج ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv