تازہ تر ین

سی پیک میرا خواب مگر اب, زرداری کا حیران کُن بیان

پشاور (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک کا خواب میں نے دیکھا تھا جو اسلام آباد چلا گیا ،ہم نے یہ خواب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لیے دیکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف امریکہ کی سوچ پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل در پیش ہیں۔پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم عقل دوست دیکھ نہیں سکتے ،کے پی کے میں کیا آگ لگی ہے ،فیصلہ کر لیا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنا ہے، پہلے بھی کے پی کے میں گورنر فاٹا سے لگا یا تھا۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان کہتے تھے کہ تین مہینوں میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو نام بدل دینا ، عوام یہ دعویٰ کرنے والے کا آج نیا نام پوچھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جنگلے اورٹرینیں بنا کر سوچتے ہیں کہ ہم سے جیت جائیں گے لیکن ہم اس بار دھاندلی نہیں کرنے دیں گے ،گزشتہ انتخابات میں مجھے عدالت نے الیکشن مہم چلانے سے روکا لیکن اس با بھرپور حصہ لے کر انتخابات جیتیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کو امریکہ نے ایک ہی دھمکی دی جس سے وہ گھبرا گئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی سوچ امریکیوں والی ہے ‘ ہم خطے میں جنگ نہیں ہونے دینگے ‘ یہ مغل بادشاہ سمجھتے ہیں ہمیشہ حکومت میں رہیں گے ‘ اس بار دھاندلی نہیں ہونے دینگے‘ دھاندلی کی کوشش کی گئی تو پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کر لیں گے ‘ عمران خان خود کہتے ہیں خان ہیں نہیں ، پیپلز پارٹی نے پختونوں کو شناخت دی ‘ آپ کو این ایف سی ایوارڈ دیا ‘ ہم نے آپ کیلئے سی پیک کا خواب دیکھا تھا مگر سی پیک اسلام آباد چلا گیا ‘ سی پیک کو خیبر پختونخوا لے کر آئیں گے ‘ فیصلہ کرلیا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنا ہے ‘ مخالفین کہتے تھے 6 ماہ میں بجلی نہیں لائی تو نام بدل دینا سوچ رہے ہیں کہ ان کا نام کیا رکھیں۔ وہ اتوار کو پشاور میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پختونوں کو شناخت دی۔ میں نے آپ کو این ایف سی ایوارڈ دیا۔ میں نے آپ کو آپ کا حق دیا۔ ہم نے آ پ کیلئے سی پیک کا خواب دیکھا تھا مگر سی پیک اسلام آباد چلا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کو خیبر پختونخوا لے کر آئیں گے۔ پختونوں کے کارڈ روک ر ان کو جیلوں میں ڈالا جا رہاہے۔ کراچی پختونوں کا سب سے بڑا شہر ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ فیصلہ کر لیا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے۔ مخالفین کہتے تھے کہ 6 ماہ میں بجلی نہیں لائے تو نام بدل دینا سوچ رہے ہیں کہ ان کا نام کیا رکھیں؟۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہمسایوں سے دوستی کرنا ہے ۔ میاں صاحب کی سوچ امریکہ کی سوچ ہے ہم خطے میں جنگ نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ میں نے الیکشن مہم نہیں چلائی اس بار میں انتخابی مہم کیلئے نکلا ہوں۔ یہ حکومت قرض پر قرض لے رہی ہے۔ یہ مغل بادشاہ سمجھتے ہیں ہمیشہ حکومت میں رہیں گے۔ آصف زرداری نے کہاکہ اس بار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ دھاندلی کی کوشش کی گئی تو پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کر لیں گے۔ انتخابات کے نتائج لینے تک پولنگ اسٹیشن سے نہیں اٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ عمران خان خود کہتے ہیں خان ہیں نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv