تازہ تر ین

کرپشن کے ”گاڈفادر“ کو جیل بھجوانے تک پیچھا نہیں چھوڑوں گا

ایبٹ آباد (نمائندہ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب کسی قوم کو سمجھ آجاتی ہے کہ غلامی کیا ہوتی ہے اور آزادی کیا ہوتی ہے؟ تو وہ قوم کبھی غلام نہیں بنتی، آج کرپشن کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ، لوگ بے روزگار ہیں، کرپشن کی وجہ سے لوگوں کو تعلیم نہیں مل رہی، مسلم لیگ (ن) نے عوام کے 62 ارب چوری کئے۔ اسحاق ڈار نے اعتراف کیا کہ انہوں نے نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کی، سعید احمد کو نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرنے پر نیشنل بینک کا صدر بنایا گیا، جب تک نواز شریف کو جیل نہیں بھیجوں گا نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، نواز شریف عوام کو حقارت سے دیکھتے ہیں نواز شریف کو جیل میں پہنچا کر دم لوں گا۔ اتوار کے روز ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب کسی قوم کو سمجھ آجاتی ہے کہ غلامی کیا ہوتی ہے اور آزادی کیا ہوتی ہے تو وہ قوم کبھی غلام نہیں ہوتی، ملک میں کرپشن کا راستہ روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے عوام بے روزگار ہیں، عوام کو تعلیم نہیں مل رہی جس کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہیں انہوں نے کہا کہ باشعور عوام کرپشن کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، برازیل اور مالٹا میں لوگ کرپشن کے خلاف سڑکوں پر آئے، کرپشن کو روکنے کیلئے سب سے بڑی طاقت عوما ہے، کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی، جب تک کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا، کرپٹ لوگ جیلوں میں نہیں جاتے جب تک حکومت میں بیٹھے کرپٹ لوگ پکڑے نہیں جاتے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم کرپشن کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہم نواز شریف کو عدالت لے کر گئے، عدالت نے تلاشی لی تو ہر سوال کا جواب قطری کا خط دیا ، نواز شریف سے عدالت نے پوچھا کہ پیسہ کدھر سے آیا اور باہر کیسے گیا تو نواز شریف نے کہا قطری نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کا اتنا ہی کردار ہے ملکی ترقی کے اندر جتنا مردوں کا ہے، امریکی سروے رپورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ دس ارب روپے منی لاندرنگ ہوتی ہے، ایک ہزار ارب روپیہ جب ملک سے چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو یہ پاکستان کے عوام پر کتنا بڑا ظلم ہے، یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے ، منی لانڈرنگ سے ہم مقروض ہو رہے ہیں ہمیں آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں ، قرض لینے ہم اپنی عزت کھو بیٹھتے ہیں، جب پاکستان بھکاریوں کی طرح بھیک مانگتا ہے تو پاکستانیوں کی بھی عزت بیرون ملک نہیں نہیں رہتی ۔ بجلی منصوبوں کیلئے موجودہ حکومت نے آتے ہی بئجلی کی کمپنیوں کو 480 ارب روپے دیئے بعد میں سینیٹ کمیٹی میں یہ بات سامنے آئی کہ 62 ارب کی کرپشن ان منصوبوں میں ہوئی، 62 ارب تعلیم اور صحت پر خرچ ہوسکتے تھے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف چالیس ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کا کہہ رہا ہے، شرم کی بات ہے کہ قرض حکومت لے اور ٹیکس عوام دیں، عوام وہ ٹیکس ادا کررہے ہیں جو نواز شریف قرض لیتا ہے اور کرپشن کے ذریعے پیسے باہر لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپےن نام پر کچھ نہیں رکھا سب کچھ اپنے بچوں کے نام پر بنا رہا ہے عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہودیوں نے مجھے پیسے آفر کئے کہ مین عمران خان کو ووٹ دوں ، یہودیوں کو غلط فہمی ہوگئی تھی کہ پیسے کے بجائے مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل کے پرمٹ کی آفر کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کو سمجھ آگئی ہے کہ کرپشن کامطلب ہے کہ عوام کے پیسے چوری کرنا ، نواز شر یف کہا کہ کرپشن کے بے شمار کیسز ہیں لیکن اگر ہم کرپشن کے پیچھے پڑ گئے تو ترقی نہیں ہوگی نواز شریف کا یہ کہنا باعث شرم ہے ، نواز شریف کیوں کرپشن روکتیں گے ، نواز شریف کرپشن کے بادشاہ ہیں کرپشن کے گارڈ فادر ہیں، فضل الرحمن کو مولانا کہنا لفظ مولانا کی توہین ہے ۔ حسن نواز کا لندن میں ساڑھے چھ ارب کروڑ کا گھر ہے، حسن نواز بتائیں گے کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا، یہ حسن نواز کا پیسہ نہیں تھا یہ نواز شریف کا پیسہ تھا جو انہوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ سے باہر بھیجا۔ عمران خان نے کہاکہ مریم نواز پر ترس آتا ہے ، مریم نواز نے کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، ڈان لیکس میں کئی لوگوں کو فارغ کیا گیا؟ سب جانتے ہیں کہ میڈیا سیل کی انچارج مریم بی بی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ ، جے ائی ٹی میں سب کچھ سامنے آئے گا۔ اس ملک کو خطرہ باہر سے نہیں نواز شریف جیسے لوگوں سے ہے جو فوج کو بھی بدنام کرتے ہیں کہ ان کی کرسی بچ جائے اور ان کا پیسہ باہر چلا جائے جب تک نواز شریف کو جیل نہیں بھیجوں گا نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتا ہوں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف کشمیری طالبات بھی میدان میں آگئیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوا زشریف او رپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ‘ تمام اداروں کو سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے ‘ نواز شریف جا رہے ہیں ‘ عمران خان آ رہے ہیں ‘ (ن) لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔ ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہری پور میں ایک سال جیل میں سزا کاٹی ۔ تمام اداروں کو ساز ش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جا رہے ہیں اور عمران خان آ رہے ہیں۔ اس موقع پر جلسے کے شرکاءکی جانب سے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے گئے تو شیخ رشید نے کہاکہ ڈیزل کی بات عمران خان کرے گا۔ میرے پاس پٹرول والی گاڑی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv