تازہ تر ین

وزیراعلیٰ نے بھی” چینی صدر“ کا طریقہ کار اپنانے کا اعلان کردیا, لیکن کیوں؟

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے کلیدی خطاب کیا۔ وزیراعلی نے لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل انداز میں زبانی خطاب کیا،دنیا کے مختلف سربراہان مملکت اور رہنماﺅں کی جانب سے وزیراعلی محمد شہبازشریف کے خطاب کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ وزیراعلی نے بیلٹ اور روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیلٹ اور روڈ ویژن رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اور روڈ ا قدام نہ صرف مستقبل کا آئینہ دار ہے بلکہ یہ ایک تاریخ ساز اقدام ہے۔ بیلٹ اور روڈ فورم تعاون کو فروغ دینے پر مبنی مستقبل کا شاندار فریم ورک ہے۔ انہوںنے کہاکہ ممالک کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کے لئے بیلٹ او ر روڈ فورم ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ سست عالمی اقتصادی بحالی اور اقتصادی عالمگیریت کو درپیش نئے خطرات کے پس منظر میںچینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اور روڈ کا اقدام منفرد حیثیت رکھتا ہے اور چینی صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اور روڈ کے جرات مندانہ اقدام کے ذرےعے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی ہے اور یہ اقدام ترقیاتی حکمت عملی کو نئی جہت دے گا- چینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اور روڈ کا ویژن خطے میں دیر پا امن، استحکام اور معاشی مضبوطی لائے گا اور یہ معاشی ترقی کے سفر میں لوگوں کو شراکت دار بناکر دل و دماغ جیتنے کا تاریخی اقدام ہے-یہ شاندار اقدام لوگوں کو بااختیار بناکر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور پر قابو پانے کاایک مو¿ثر طریقہ ہے-انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں بیلٹ اینڈ روڈ کی شمولیت اس اقدام کی عظیم تر عالمی اونر شپ اورچینی صدر شی جن پنگ کے عظیم ویژن کی توثیق اور ان کی سیاسی بصیرت کی عکاس ہے -وزیراعلی نے کہاکہ سلک روڈز صرف تجارتی مال اور دیگر اشیاءکی تجارت کےلئے نہیں بلکہ اس سے علم، خیالات اور مختلف ثقافتوںکو ایک دوسروں کے قریب لانے میں مدد ملی ہے- بیلٹ اور روڈ ویژن کے تحت لوگ آپس میں جڑیں گے،لوگوں کے دل آپس میں جڑیں گے اور ایک مشترکہ منزل کاحصول آسان ہوگا-چینی صدر شی جن پنگ کے اقتصادی عالمگیریت کی شاندار وکالت لوگوں میں مضبوط رابطوں کی بنیاد پر قائم ہے- اقتصادی عالمگیریت کے عمل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کےلئے اسے زیادہ جامع، زیادہ پائیدار اور زیادہ نتیجہ خیزبنانا بہت ضروری ہے-جنوب کے ترقی پذیر ممالک اور شمال کے ترقی یافتہ ممالک میں معاشی تفاوت ایک تلخ حقیقت ہے- جنوب اور شمال کے ممالک کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے کر اس فرق کو کم کرکے بیلٹ اورروڈ کے حقیقی مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتاہے-ہم چین کے صدر شی جن پنگ کے اس ویژن کی حمایت کرتے ہیں- پاک چین اقتصادی راہداری کی شکل میں 50 ارب ڈالر کے تاریخی تحفہ پر چین کے صدر شی جن پنگ کے شکر گزار ہیں- پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کسی بھی دوست ملک نے اتنا شاندار او ربڑا پیکیج نہیں دیا جو چین نے پاکستان کو دیاہے -دنیا کی تاریخ میں پاکستان کے لئے چین کے تاریخ ساز پیکیج کی کوئی مثال موجود نہیں-پاکستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر انتہائی تیزی سے عملدرآمد ہورہاہے-سی پیک کے تحت منصوبوں میں شفافیت ،معیاراورکارکردگی کے نئے مینار قائم کئے گئے ہیں-سی پیک نے جیو اکنامک لینڈ سکیپ کو ازسرنو مرتب کیا ہے-سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے-انہوںنے کہاکہ بیلٹ او رروڈ کے تحت نئی سلک روڈز کی بحالی نے امید اور روشنی کے نئے دور کی بنیاد رکھی ہے-بیلٹ اور روڈ نے چین کے اس ویژن کو آگے بڑھایاہے جو کہ سلک روڈز کے ارد گرد بسنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کےلئے رکھتی ہے اوربیلٹ او رروڈ لوگوں کی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا ضامن ہے-بیلٹ اور روڈ کے ذرےعے سی پیک کو مزید آگے لے جانے میں مددملے گی اور ترقی کانیا عہد شروع ہوگا-انہوںنے کہاکہ میں چین کے صدر شی جن پنگ کے کرپشن کے خلاف جہاد سے ذاتی طو رپر بہت متاثر ہوں اورمیں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جہاد کر رہا ہوں- کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اورشفافیت ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے-انہوں نے کہاکہ پاکستان او رچین کے تعلقات 6دہائیوں پر مشتمل ہیں او رآج پاکستان او رچین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ سی پیک جیسا عظیم الشان منصوبہ ہے اس عظیم منصوبے پر ہم اپنے عزیز ترین دوست ملک چین کی قیادت کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے کلیدی خطاب کیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل انداز میں زبانی خطاب کیا اور چین کے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کودنیا کے مستقبل کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک شانداراقدام قرار دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آج بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو اس فورم میں شرکت کی دعوت چین کے صدرشی جن پنگ نے دی تھی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ون بیلٹ ون روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر چین کے صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہہم ون بیلٹ ون روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ون بیلٹ ون روڈ فورم کا کامیاب انعقاد چین کی بہت بڑی کامیابی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv