تازہ تر ین

اب فوج نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ, شیخ رشید کا نیا بیان

پشاور(این این آئی‘مانیٹرنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سے تین بارڈر نہیں سبنھالے جاتے،ن لیگ فاٹا کے بارے میں مخلص نہیں، عوام کو ٹیکس کے ذریعے لوٹ لیا گیا،حکمران صرف گورنر رول رکھناچاہتے ہیں۔پشاورکے دورے کے موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان کی رہائش گاہ پر خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تین بارڈر حکومت سے نہیں سنبھالے جارہے،ہمارے وقت میں سب کے ساتھ بہتر تعلقات تھے،اکانومی کم سے کم ہوتی جارہی ہے،ہمارے وقت میں بجلی کے نرخ کم تھے،عوام کو ٹیکس کے ذریعے لوٹ لیا گیا،حکمران صرف گورنر رول رکھناچاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بنی بنائی سڑکوں پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے فاٹا پرخرچ کیے جائیں،وہاں ایم پی ایز بنائیں جوترقیاتی کام کریں،آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ فاٹا کے بارے میں مخلص نہیں،فاٹا میں گورنررولزلاکرخیبرپختونخوا پراپنی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے حکومت کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تھر سے کوئلہ نکال کر ساہیوال لاکر وہاں کی زمین بھی خراب کرتے ہیں،میری نظر میں اگر صوبے مضبوط ہیں تو فیڈریشن مضبوط ہے،ن لیگ کی نظر میں اگر اسلام آباد مضبوط ہءتو ملک مضبوط ہے،پاکستان بنا جمہوریت سے ہے اور جمہوری رہے گا،ہمیشہ آمریت سے مقابلہ کیا ہے،وارننگ دیتا ہوں کہ اس دفعہ کارکن انتخابات میں پولنگ سٹیشن پر بیٹھیں رہینگے ۔نظر بھی رکھیں گے اور ووٹ بھی لے کر جائینگے،شفاف انتخابات نہیں ہونگے تو کورٹ جائینگے، تین دن کے لئے آیا ہوں لیکن چار دن قیام کرونگا،مجھے گرمی یا سردی نہیں لگتی۔ پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ غیر جانبدار اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، جمہوریت کی خاطر آر او الیکشن قبول کیا۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں صرف آٹھ، نوماہ رہ گئے ہیں،الیکشن ہم نے جیتنا ہے، حکومت سے 3بارڈر سنبھالے نہیں جا رہے۔انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری قوتوں سے جنگ جاری رہے گی، پاکستان پر اس وقت مغل بادشاہ حکومت کر رہا ہے، بادشاہ سلامت سے حساب لیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری پشاور میں اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی عدیل کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے حاجی عدیل کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔الیکشن میں 8 یا 9 ماہ باقی رہ گئے ہیں اور اگر حکومت نے ایک ہفتے کے اندر انتخابی اصلاحات نہ کیں تو عدالت جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی غیر جمہوری قوتوں سے جنگ جاری رہے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv