تازہ تر ین

چاروں وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں چینی کمیونسٹ پارٹی والے کس کے گن گاتے رہے

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کادھارا بدل جائے گا، ہماری حکومت صرف چین کی تعریف ہی نہیں کرتی بلکہ بہت کچھ سیکھنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹرز پنگ شی سانگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاک چین تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، پاکستان مسلم لیگ ن اور کمیونسٹ پارٹی پارٹی آف چائنہ کے مابین رابطے مزیدمستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کو دوسری بڑی معاشی طاقت بنانے میں کمیونٹی پارٹی چینی صدر شی جنگ پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور چین کی موجودہ ترقی کے پیچھے شوشلزم کا نظریہ اور چین کے عظیم تاریخی ورثے کی قوت کارفرما ہے۔ بلاشبہ چین کی ترقی اس کی قیادت اور عوام کی محنت اور قربانیوں کا معجزہ ہے، چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا جب ہمیں دشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا تھا۔ چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متناع عزیز ہے، میں ون بیلٹ ون روڈ فورم کے انعقاد پر چین کی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں اور پاکستان ون بیلٹ ون روڈ فورم کے تاریخی اقدام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ون بیلٹ ون روڈ سے چین کا ایشیا کے دیگر ممالک، یورپ اور افریقہ تک مربوط رابطہ ممکن ہوسکے گا۔ زینگ شی سانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان آئیڈیل تعلقات میں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار سے بے حد متاثر ہیں۔ اب چین میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کا موازنہ پنجاب سپیڈ سے کیا جا رہا ہے۔ باہمی مشاورت سے زراعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے آئندہ بھی موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور مستقبل قریب میں میرے کسان بھائیوں کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کے شاکار منصوبے ساہیوال کول پاور پلانٹ نے بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے پروگرام کے آغاز کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی کے حصول سے آج ایک بڑا سنگ میل عبور ہوا ہے اور اس پاور پلانٹ نے انتہائی کم مدت میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کرکے ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv