تازہ تر ین

سرکاری دفاتر میں اے سی کی پابندی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے سرکاری نجی سطح پر بجلی کی بچت کیلئے وفاقی حکومت کے وضع کردہ ”کنزرویشن پلان“ پر عملدرآمد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے پنجاب بھر میں جہازی سائز سائن بورڈز اور نمائشی قمقموں کی حوصلہ شکنی کرنے، دفاتر میں ایئر کنڈیشنر11 بجے سے قبل کسی صورت نہ چلانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تجارتی مراکز رات جلد بندکرنے کی غرض سے محکمہ محنت و افرادی قوت اور ضلعی حکومتوں کو ٹاسک سونپ دیئے۔ چیمبرز آف کامرس، تاجر تنظیموں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے محکمہ انڈسٹریز فعال کردار کریگا۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے موسم گرما میں متوقع شدہ بجلی بحران سے نمٹنے کی غرض سے چند روز قبل صوبائی حکومتوں کو کنزرویشن پلان ازسرنو جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اس حوالے سے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے صوبائی ذمہ داروں کو حکم دیا ہے کہ وہ پنجاب بھر کو ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنیوں) کے چیف ایگزیکٹوز سے رابطہ کرکے درخواست کریں کہ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں جہازی سائز کے سائن بورڈز اور نمائشی قمقموں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ان کو بجلی کی فراہمی ہر صورت ممکن ہوسکے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری اس حوالے سے متحرک ہوں اور صوبائی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈی سی اوز اور دیگر ضلعی حکام کی وساطت سے سرکاری دفاتر میں سو فیصد بجلی بچت پلان پر عملدرآمد کروائیں اور کسی بھی صورت ایئر کنڈیشنرز گیارہ بجے صبح سے قبل کسی صورت نہ چلائے جائیں۔ جس آفیسر کی عدم موجودگی میں ایئرکنڈیشنر چلتا پایا گیا اس آفیسر اوراس کے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے صوبہ بھرکی ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ پولیس حکام کے ساتھ ملکر شادی گھروں میں شادی کی تقریبات ہر صورت رات دس بجے ختم کرائیں جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھرکے پارکس میں شادی کی تقریبات کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ بجلی کی بچت ممکن ہوسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv