تازہ تر ین
lahore police

317 سیاہ فاموں کی تصاویر پنجاب پولیس کو مل گئیں ، کریک ڈاﺅن شروع

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب میں 317 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اغوا، قتل دہشت گردی ، انسانی سمگلنگ و دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب غیر ملکی سیاہ فام کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وسیع پیمانے پر آپریشن کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، غیر ملکی سیاہ فاموں کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں 72ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں اس کے بعد راولپنڈی میں ان کی تعداد 45اور فیصل آباد میں 24ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پولیس افسر وں و یگرخفیہ اداروں کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی،سیالکوٹ، فیصل آباد، جہلم، گوجرانوالہ، ملتان، گوجرخان، ساہیوال میں غیر ملکی سیاہ فام ودیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد پراسرار سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، ایسے جرائم پیشہ سیاہ فاموں کے خلاف ان کے ممالک میں بھی قتل ، ڈکیتی، منشیات، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری کے متعدد مقدمات درج ہیں، چندسال قبل مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے جرائم پیشہ سیاہ فام اپنی ساتھی خواتین کے ہمراہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے ہیں اس دوران سیاہ فام جرائم پیشہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد کراچی شہر منتقل ہوگئی۔ کراچی کی سیاسی پارٹی کی مداخلت پر ان کے خلاف پولیس اور دیگر فورسز نے ایکشن لیا جس کے بعد انہوں نے لاہور ، فیصل آباد، و دیگر شہروں کا رخ اختیار کرلیا، کرایہ کے گھروں میں جعلی دستاویزات کے ساتھ رہنے لگے، بعض جرائم پیشہ سیاہ فاموں نے یونیورسٹی وکالجز کے جعلی سٹوڈنٹس کارڈز بنوالئے۔ ذرائع کے مطابق ایسے جرائم پیشہ سیاہ فام نائیجیرین نے جیل روڈ نزد پرانا شمع سینما، غالب مارکیٹ، گلبرگ، شاہدرہ، لارنس روڈ،ریگل چوک میں اپنی جرائم پیشہ ساتھی خواتین کے ساتھ رہائش اختیار کرلی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اطلاع دی ہے کہ بعض سیاہ فام جیلوں سے رہا ہوکر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے جارہے ہیں،کالعدم تنظیموں سے بھی الگ ان کے مکمل رابطے ہیں، ان کو معلومات فراہم کرنے کے علاوہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی پناہ دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب جرائم پیشہ سیاہ فاموں کے مکمل کوائف ، مقدمات کی لسٹ ان کی تصاویر اعلیٰ پولیس افسروں کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد انتہائی مطلوب سیاہ فاموں کے خلاف جلد پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔تاہم اس سلسلے میں پولیس افسر کے ترجمان بتایا کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ریکارڈ یافتہ غیرملکی سیاہ فاموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv