تازہ تر ین
hot lina pak india

بھارت کی مسلسل 10گھنٹے گولہ باری, پاک فوج کا بھرپور جواب

مظفر آباد‘ اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ خبرنگار خصوصی) آزادکشمےر کے اضلاع بھمبر اور کوٹلی میں لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں ایک شخص شہید اور 4خواتین سمیت 9افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دےا گےا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں مےں کرامت اللہ ولد محمد لطےف ہری پور سماہنی، اجالا اختر دخترکرامت اللہ، امامہ نوردختر شیراز احمد ساکنہ ہری پور سماہنی، اسد عباس ولد عمران ساکنہ کوٹلی گوجراں سماہنی، مسرت شاہین زوجہ عمران ہری پور سماہنی اور منتظر حسین ولد عمران ساکنہ ہری پور سماہنی شامل ہیں۔ علاوہ ازےں ڈپٹی کمشنر کوٹلی کے مطابق کوئلی کھوئی رٹہ سےکٹر مےں بھی بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں فائرنگ سے محمد رضوان ولد محمد رزاق ساکنہ سبز کوٹ تحصیل چڑھوئی شہےد ہوگئے جبکہ محمدکامران ولد محمد رزاق ساکنہ سبز کوٹ تحصیل چڑھوئی، رولائت بےگم بےوہ عمر دےن سبز کوٹ تحصےل چڑھوئی اور عزےز خان ولد کرم داد ساکنہ ٹائےں تحصیل کھوئی رٹہ شدےد زخمی ہوگئے۔ جمعرات کے روز وزےراعظم آزادکشمےر راجہ محمد فاروق حےدر خان کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میر پور پہنچ گئے اور وہاں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ان میں سہولیات مفت مہیا کی جائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سماہنی اور کھوئی رٹہ کوٹلی سےکٹر مےں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمےر اور لائن آف کنٹرول پر معصوم شہرےوں کی ٹارگٹ کلنگ کرکے مقبوضہ کشمےر مےں انسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزےوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ وزےراعظم آزادکشمےر نے کہا کہ اس وقت بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتے معصوم افراد کو نشانہ بنا کر انسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزےاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمےر کی صورتحال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کےا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگےزی کا نوٹس لے۔ وزےراعظم آزادکشمےر نے انتظامےہ کو ہداےت کی ہے کہ سماہنی سےکٹر اور کھوئی رٹہ کوٹلی سےکٹر مےں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو بہترےن طبی سہولتےں فراہم کی جائےں اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد کا ہرممن تحفظ ےقےنی بناےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے بھارت میں مودی سرکار اقتدار میں آئی ہے اس نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں کئی گناہ اضافہ کر دیا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی تحریک مزاحمت کے سامنے بالکل بے بس ہو گئی ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم سے عالمی توجہ پھیرنے کے لئے وہ آزاد کشمیر کے پرامن شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غیورعوام بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بھارت پر واضح کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی فوجی طاقت سے مرغوب نہیں ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیری بھارتیوں کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھیں گے۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی گزشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے باعث کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور2 زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے جس میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی نہ کرے اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv