تازہ تر ین
ch nisar ali khan

سول ملٹری تعلقات, چوہدری نثار نے سب کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) میں پریس کانفرنس کرتےہوئےچوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے گلگت بلتستان جانے کیلئے این او سی کا اجرا ضروری تھا۔ انھوں نے بتایاکہ سیاحت کیلئے گلگت بلتستان جانے والوں کیلئے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔شناختی کارڈزسے متعلق ان کاکہناتھاکہ کئی پاکستانیوں کے بھی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔دس ہزار لوگوں نے خود کو افغان شہری رجسٹر کرا رکھا تھا۔عارضی طور پر ڈیڑھ لاکھ شناختی کارڈ بحال کیے جارہے ہیں۔انھوں نےبتایا کہ شہری کوئی بھی دستاویزی ثبوت لائیں اور کارڈ بحال کروالیں۔ انھوں نے واضح کیاکہ آج کے بعد کسی پاکستانی کاشناختی کارڈ بلاک نہیں ہوگا، پہلے نوٹس دیں گے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پہلے نادرا کے پاس موجود دستاویز کو غلط ثابت کرنے کا موقع دیں گے۔چوہدری نثارعلی خان نے مزید بتایا کہ پاکستان میں انسانی اعضائ کی پیوندکاری کی غیرقانونی صنعت بنادی گئی ہے۔کچھ ڈاکٹروں اوران کے سرمایہ کاروں کا کردار شرمناک ہے۔غیرقانونی پیوند کاری انڈسٹری بن چکی ہے۔غیرمعیاری غذا کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv