تازہ تر ین

پنجاب کابینہ کا اجلاس, بڑا منصوبہ لگانے کی منظوری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت صوبائی کابےنہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس مےں پنجاب کابےنہ نے صوبے مےں 1200مےگاواٹ کا نےا گےس پاورپلانٹ کامنصوبہ لگانے کی منظوری دی۔اجلاس مےںپنجاب کے 6 بڑے شہروں مےں سےف سٹی پراجےکٹس کے قےام کی منظوری دی گئی۔سےف سٹی کے منصوبے ملتان ،بہاولپور ،فےصل آباد ، راولپنڈی ،گوجرانوالہ اورسرگودھا مےں لگائے جائےں گے اوران منصوبوں پر مرحلہ وار عملدر آمد ہوگا اور بعد مےںساہےوال مےں بھی سےف سٹی پراجےکٹ لگاےا جائے گا۔ صوبائی کابےنہ نے محکمہ زراعت، حکومت پنجاب اور اخوت کے مابےن چھوٹے اور بے زمےن کاشتکاروںکو بلاسود قرضے دےنے کے معاہدے کی منظوری دی ۔معاہدے کے تحت اخوت تنظےم چھوٹے اوربے زمےن کاشتکاروںمےں بلاسود قرضے تقسےم کرے گی اور پنجاب حکومت اس ضمن مےں2ارب روپے سے رےوالونگ فنڈقائم کرے گی۔ اجلاس مےں پنجاب ای سٹامپ رولز2016ءمےں ترامےم،پنجاب سےلز ٹےکس آن سروسز( ترمےمی )آرڈےننس 2016ء،فورٹ منرو ڈوےلپمنٹ اےکٹ 2016ءمےں ترمےم اورپےڈااےکٹ 2006ءمےں ترمےم کی منظوری دی گئی۔اجلاس مےںپنجاب مےنٹل ہےلتھ آرڈےننس 2001ءکے تحت پنجاب مےنٹل ہےلتھ اتھارٹی کے قےام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 22سے 27 اجلاسوں کی کارروائی کے منٹس کی بھی منظوری دی گئی-صوبائی کابےنہ نے وفاق سے نےٹ ہائےڈل پرافٹ کے بقےہ جات کے حصول پر وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی کاوشوں کی تعرےف کی جبکہ توانائی منصوبوں کی تےزرفتاری سے تکمےل کےلئے وزےراعظم محمد نوازشرےف اور وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسےن پےش کےاگےا۔ پےڈا اےکٹ 2006مےں ترمےم کی منظوری کے بعدانکوائری کو 90روزکی بجائے 60روزمےں فائنل کرنا ہوگاجبکہ رےٹائرڈ ملازم کو اپےل کا دےاگےا ہے۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے صوبائی کابےنہ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے خود1200 مےگاواٹ کا نےا گےس پاور پلانٹ لگانے کا فےصلہ کےا ہے اورےہ منصوبہ ملک کی ضرورےات اور مستقبل مےں توانائی کے چےلنجز کو سامنے رکھ کربناےا گےا ہے ۔ گےس سے بجلی پےدا کرنے کامنصوبہ لگانے کےلئے جنوبی پنجاب کے اضلاع رحےم ےار خان ےا مظفرگڑھ کے قرےب کسی اےک جگہ کا انتخاب کےا جائے گااورتوانائی کے اس منصوبے کو بھی دےگر منصوبوں کی طرح دن رات کام کر کے پاےہ تکمےل تک پہنچاےاجائے گااورےہ منصوبہ پاکستان خصوصاًپنجاب کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا باعث بنے گا۔ گےس پاور پراجےکٹ سے حاصل ہونےوالی بجلی ماحول دوست اورسستی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ توانائی کے منصوبے ملک کی تےزرفتاری ترقی اورخوشحالی کے ضامن ہےں،اس لئے وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے توانائی منصوبوں کی تےزرفتاری سے تکمےل کےلئے دن رات اےک کررکھا ہے اورکئی اےک منصوبے تکمےل کے آخری مراحل مےں ہےں۔ انہوںنے کہا کہ 1180مےگاواٹ بھکی گےس پاور پلانٹ سے 717مےگاواٹ بجلی نےشنل گرڈ مےں شامل ہورہی ہے جبکہ اس پاور پلانٹ سے 400مےگاواٹ مزےد بجلی نومبر،دسمبر مےں حاصل ہو گی،اسی طرح1320 مےگاواٹ کا ساہےوال کول پاور پراجےکٹ پہلے مرحلے مےں 20مئی سے بجلی کی پےداوار شروع کردے گااورپہلے مرحلے مےں ےہ منصوبہ 660مےگاواٹ بجلی نےشنل گرڈ کو دے گا،اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ جون کے آخر مےں مکمل ہوگا۔ساہےوال کول پاورپراجےکٹ تےزرفتاری سے منصوبہ مکمل ہونے کے حوالے سے نہ صرف دنےا بلکہ چےن کا بھی رےکارڈتوڑ دے گا۔حوےلی بہادر شاہ گےس پاور پلانٹ کی پہلی ٹربائن بھی اسی ماہ بجلی کی پےداوار شروع کردے گی جبکہ بلوکی گےس پاورپراجےکٹ پر بھی کام جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 2017ءکے اختتام پر5500 مےگاواٹ نئی بجلی سسٹم مےں آجائے گی جبکہ مارچ2018ءتک 9ہزار مےگاواٹ تک بجلی نےشنل گرڈ مےں شامل ہوگی۔انہوںنے کہاکہ توانائی منصوبوں کی تےزرفتاری سے تکمےل کا کرےڈٹ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی شبانہ روزکی کاوشوں کو جاتا ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے بعد پنجاب کے دےگر 6بڑے شہروں مےں سےف سٹی پراجےکٹ کا آغازکےاجارہا ہے اوران سےف سٹی پراجےکٹس پر کام اگلے چند ماہ مےں شروع ہوجائے گااور ےہ منصوبے 2018ءمےں مکمل ہوں گے۔ پنجاب کابےنہ نے توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے شبانہ روز محنت کرنے پر وزےراعظم محمد نوازشرےف اور وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی کاوشوں کو زبردست انداز میں خراج تحسےن پےش کےا- اجلاس کے شرکاءنے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تیزی سے تکمیل پر وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ذاتی کاوشوں اورانتھک محنت کی تعریف کی اور کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعلی محمد شہبازشریف جس جذبے اور عزم کے ساتھ توانائی منصوبوں کو رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کررہے ہیں،پاکستان کی 70برس کی تاریخ میں اس کی کوئی مثا ل نہیں ملتی اور آج دنیا وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ویژنری لیڈر شپ کو سراہا رہی ہے-پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وفاق سے نےٹ ہائےڈل پرافٹ کے بقےہ جات کے حصول پر وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی کاوشوں کی تعرےف کی- پنجاب کابےنہ نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی انتھک محنت اور ذاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی ولولہ انگےز قےادت مےں پنجاب ترقی کے سفر پر تےزی سے گامزن ہے اورپنجاب حکومت کو نےٹ ہائےڈل پرافٹ کے بقےہ جات کا ملنا آپ کی ذاتی کاوشوں کی بدولت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پےنے کا صاف پانی ایک نعمت اور شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اور پنجاب حکومت نے عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کا اےک بڑا منصوبہ ترتےب دےا ہے ۔ جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز اسی برس کیا جائے گا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے یہ بات آج یہاں ویڈیولنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے امورپرپےش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت اہم پروگرام ہے اور اس پروگرام کے تحت صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv