تازہ تر ین

شہباز شریف کا اہم مرکز پر چھاپہ, عملے کی انکوائری کا حکم

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج پسرورکے علاقے پورب کلےئر مےںگندم خرےداری مرکز پر اچانک چھاپہ مارا۔وزیر اعلیٰ بغیر پیشگی اطلاع اور بغیر پروٹوکول گندم خریداری مرکز پہنچے،وزےراعلیٰ نے گندم خرےداری مرکز پرگندم خریداری مہم 2017کا جائزہ لیااور گندم خرےداری مرکز پر کاشتکاروں کو فراہم کی جانےوالی سہولتوں کا معائنہ کیااورگندم خرےداری مرکز پر موجود کاشتکاروں سے ملاقات کی اور کاشتکاروں سے خریداری مرکز پر فراہم کی جانے والی سہولتوں اور عملے کے رویے کے بارے دریافت کیا ۔ وزےراعلیٰ نے باردانہ کی تقسےم کے عمل کا بھی تفصےل سے جائزہ لےا اور باردانہ کی تقسےم کے رجسٹرکو چےک کےا۔وزےراعلیٰ نے باردانہ کے گوداموںکا بھی دورہ کےا اورموقع پر ہی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلیٰ نے گندم خریداری مرکز کے دورے کے دوران بعض کاشتکاروںکی جانب سے تیسری بار چکر لگوانے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے خریداری مرکز کے عملے کی سرزنش کی اور عملے کے کاشتکاروں کے ساتھ رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کاشتکاروں کی شکاےات پر گندم خرےداری مرکز کے عملے کےخلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ہداےت کی کہ شفاف اوربلاامتےاز انکوائری کرکے جلد رپورٹ پےش کی جائے اور تحقیقات کی روشنی میںذمہ داروں کےخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم خریداری مراکز کے باربار چکر لگوانے والے عملے کو کسی صورت برادشت نہےں کروںگا۔گندم کے خرےداری مراکز کاشتکاروں کی سہولت کےلئے بنائے گئے ہےں نہ کہ انہےں چکر لگوانے کےلئے،مےں کاشتکاروں کو دھکے کھاتا نہےں دےکھ سکتا اورکاشتکاروں کےساتھ گندم خریداری مراکز پر ایسا سلوک کرنےوالے عملے کےخلاف سخت کاروائی ہو گی۔وزیر اعلیٰ نے کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ میںآپ کا بھائی ہوں اور مےں گندم خرےداری مہم کی ذاتی طورپر نگرانی کررہا ہوں۔آپ کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے، جسے احسن طریقے سے ادا کروں گا۔آپ سے کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دوں گااورمےں خود ہر جگہ پہنچوں گا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے رواں برس کاشتکاروں سے 40لاکھ ٹن گندم خرےدنے کا ہدف مقرر کےا ہے اور کاشتکاروں کی محنت کا معاوضہ انہےں ہر قےمت پر ملے گا۔وزےراعلیٰ نے باردانہ کی تقسےم اور گوداموں مےں گندم کے سٹاک کے رجسٹرکوچےک کےااوراعداوشمار مےں موزانہ نہ ہونے پر خرےداری مرکزکے تمام رےکارڈکی فزےکل چےکنگ کا حکم دےتے ہوئے ڈی پی او کو ہداےت کی کہ باردانہ کی تقسےم کے عمل اور گندم کے سٹاک کی سوفےصد چےکنگ کی جائے اوراس ضمن مےںہرپہلو سے جامع تحقےقات کرکے رپورٹ پےش کی جائے اوراس ضمن مےں آج تک کا رےکارڈ سےل کےا جائے تاکہ کوئی اس مےں ردوبدل نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم خرےداری مہم کےلئے انتہائی شفاف پالےسی بنائی ہے اوراس پالےسی سے کوئی غےر مستحق فائدہ نہےں اٹھا سکے گااورگندم خرےداری مہم مےں بھی مےرٹ کی پالےسی کا بول بالا ہوگا۔وزےراعلیٰ نے گندم خرےداری مرکز پردورے کے دوران اےک بزرگ کاشتکار کو سائےڈ پر کرنے کی کوشش پر برہمی کا اظہار کےا اورکہا کہ خرےداری مراکز پر کاشتکاروں کےساتھ اپنے بھائےوں جےسا سلوک کےا جائے۔ وزےراعلیٰ نے بزرگ کاشتکار کو سائےڈ پرکرنےوالے عملے کی سخت سرزنش کی اوربزرگ کاشتکار کو پاس بلا کر گلے سے لگاےا ۔ انہوںنے کہا کہ مےرے ہوتے ہوئے کوئی کاشتکار کا استحصال نہےں کرسکتااور مےںنے پہلے بھی کاشتکاروں کی خدمت کی ہے اورآئندہ بھی کروں گا۔ وزےراعلیٰ نے کاشتکاروں کی فہرستوں اوررجسٹر مےں درج اعدادو شمارکو بھی چےک کےا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج یہاں امرےکی قونصل جنرل ےوری فےڈ کےونے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔دونوں ملکوں کو تجارت اور معیشت کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے -انہوں نے کہا کہ آنےوالے دنوں مےں پاک امرےکہ تعلقات کو مزےد فروغ حاصل ہوگااوران مےںمزےد بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چار برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کامیاب ہوئی ہیں – مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت کے نئے معیار قائم کئے ہیں -پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔امریکی قونصل جنرل ےوری فےڈ کےو(Mr.Yuriy Fedkiw)نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے انتھک محنت کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کیا ہے اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مختلف شعبوںمیں شاندار کارکردگی دکھائی ہے – انہوںنے کہا کہ امریکہ پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج ےہاں سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن نے ملاقات کی ،جس مےں باہمی دلچسپی کے امور،کوڑا کرکٹ سے توانائی پےدا کرنے ،روڈ سےفٹی،گاڑےوں کی انسپکشن وسرٹےفکےشن،ڈرائےونگ ٹرےننگ سکول اور دےگر شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خےال کےا گےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مےں کوڑا کرکٹ سے بجلی پےدا کرنے کے بڑے مواقع موجود ہےں ۔سوےڈن کے سرماےہ کارکوڑا کرکٹ سے بجلی پےدا کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہےں۔انہوںنے کہا کہ روڈ سےفٹی کے حوالے سے سوےڈن کے ساتھ تعاون مزےد بڑھانا چاہتے ہےں۔پنجاب حکومت نے 3بڑے شہروں مےں مےٹروبس سروس کا کامےابی سے اجراءکےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مےٹروبس سروس سے شہرےوں کوجدےد اورسستی سفری سہولتےں مےسر آئی ہےں اورمےٹروبس سروس کے نظام کو دےگر شہروں تک پھےلاےا جارہا ہے ۔مےٹروبس سسٹم کو مکمل طورپر آو¿ٹ سورس کیاگےا ہے ۔اس نظام کو مزےد آگے بڑھارہے ہےں۔انہوںنے کہا کہ فےصل آباد مےں بھی مےٹروبس سروس شروع کی جائے گی اورمےٹروبس سروس سے استفادہ کرنے کےلئے فےڈر روٹس پر بسےں چلائی گئی ہےں۔انہوںنے کہا کہ شہروں مےں سپےڈو بس سروس کے اجراءسے شہرےوں کو آمدورفت مےں سہولت ملی ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ شفافےت اور رفتار کا شاہکار ہے۔ سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دےنے کےلئے تےار ہےں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے کے متعدد امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہزاروں ایکڑ اراضی پر قائداعظم ایپرل پارک کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے اور صنعتی ، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے- قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے کی تکمیل سے ٹیکسٹائل وگارمنٹس سیکٹر فروغ پائے گااور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے-وزیراعلی نے منصوبے کے بعض امور پر پیشرفت میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ پہلے ہی بہت وقت ضائع ہو چکا، اب مزیدتاخیر کی کوئی گنجائش نہیںلہٰذا قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے کو پیشہ وارانہ انداز سے تیزی سے آگے بڑھا ےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیاراور برق رفتاری سے تکمیل پنجاب حکومت کی پہچان ہے اوراسی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اس منصوبے کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچاناہے- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام امور تیزی سے طے کرکے برق رفتاری سے آگے بڑھا جائے-صوبائی وزیر صنعت شیخ علاﺅالدین ، عارف سعید، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری صنعت، کنسلٹنٹس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیولنک کے ذرےعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چمن بارڈر پرپاکستانی علاقے مےں افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی شدےد مذمت کی ہے۔وزےراعلیٰ نے افغان فورسز کی فائرنگ اورگولہ باری سے قےمتی انسانی جانوں کے ضےاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کےاہے اور شہداءکے لواحقےن سے ہمدردی اور اظہارتعزےت کےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے زخمےوں کی جلد صحت ےابی کےلئے دعا کی ہے ۔ وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہری آبادی اورمردم شماری پرمامور اےف سی اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے اور افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا کھلی جارحےت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv