تازہ تر ین
sharjeel khan

شرجیل خان کی پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے لب کشائی

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں قومی کرکٹ ٹیم کے معطل کھلاڑی شرجیل خان کی پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے لب کشائی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کے الزام میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان کی پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے کیس کی سماعت ہوئی جس میں شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے ٹریبونل میں شواہد جمع کرائے، کیس کی سماعت کے اختتام پر شرجیل خان وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ آج انکی طرف سے جوابات نہیں جمع کروئے گے 10 مئی کو وہ ٹریبونل کے سامنے جوابات جمع کروائیں گے،ہمیں جو دستاویزات دی گئی وہ پڑھنے کے قابل نہیں، پی سی بی 13 مئی کو اپناجواب دے گا ، 15 مئی سے کاروائی روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ،کئی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں اور اگر پی سی بی چاہے ہے تو ان کو بلا سکتا ہے گواہی کے طور پر ویڈیو بیان جمع کرادیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv