تازہ تر ین

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، یاسر اور یونس بارے اہم خبر

دبئی (نیوزایجنسیاں) آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ میں بیٹسمینوں میں اظہرعلی اور بولنگ میں یاسر شاہ کو 2,2 درجے ترقی ملی ہے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بیٹسمینوں میں اظہرعلی اور بولنگ میں یاسر شاہ کو 2,2 درجے ترقی ملی ہے اور نوجوان پیسر محمد عباس لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 61 ویں پوزیشن پرآ گئے ہیں جب کہ یونس خان کی 6 درجہ تنرلی ہوئی ہے۔بارباڈوس ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اظہرعلی کو رینکنگ میں بہتری کی صورت میں انعام مل گیا ہے اور وہ آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں 2 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ہاشم آملہ بھی اسی پوزیشن پر موجود ہیں۔ یونس خان اپنی اختتامی سیریز میں 6 درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں سے 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ مصباح الحق بدستور ٹاپ 20 ٹوئنٹی بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔ویسٹ انڈین بیٹسمین روسٹن چیز 21 درجے بہتری کےساتھ 49 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ احمد شہزاد 4 درجے ترقی کے ساتھ 62 ویں اور شائی ہوپ 19 درجے کی چھلانگ کے ساتھ 101 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 9 شکار کرنے والے یاسر شاہ 2 درجے ترقی کے ساتھ بولنگ رینکنگ میں 13 ویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔ ویسٹ انڈین پیسر شینن گیبریل 19 ویں، جیسن ہولڈر 40 ویں اور پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے نوجوان پیسر محمدعباس نے 42 درجے کی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 61 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv