تازہ تر ین
chamancrossing

پاک افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے اور پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحرشمشاد مرزا نے سیکیورٹی فورسز اور پاکستانی دیہاتوں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان فوسز کی جانب سے پاکستان کے علاقے چمن میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ رک گیا جس کے بعد پاک افغان ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستانی دیہاتوں اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی مذمت کی۔ میجرجنرل ساحرشمشاد نے کہا کہ بارڈ کے مقام پر دیہات دونوں اطراف تقسیم ہیں اور پاکستان کی فورسز اور عوام شہری بارڈ پر اپنی سائیڈ پر ہیں جب کہ مردم شماری ٹیمیں بھی اپنےعلاقے میں فرائض سرانجام دے رہی تھیں اور ٹیمیں اپنے علاقے میں کام جاری رکھیں گی افغان فورسزکشیدہ صورتحال کوختم کریں اور اپنی سائیڈ پر رہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان ڈی جی ایم او نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جس دیہات پر فائرنگ کی گئی وہ بارڈ کھائی میں نہیں بلکہ پاکستان کی سائیڈ پر ہے افغان ڈی جی ایم او نے کشیدگی کے خاتمے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv