تازہ تر ین
nawaz shareef

بدزبانی کریں لیکن ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں

وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انھیں ملک میں ‘لوڈشیڈنگ کا موجد’ قرار دے دیا اور کہا کہ ترقی کے کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، جن کا اصل فائدہ غریب عوام کو ہوگا۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے 68 کلومیٹر طویل پانی کی سرنگوں کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘جن لوگوں نے قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کیا، وہی احتجاج کی بات کر رہے ہیں’۔سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘گالیاں دینے کی پالیسی شاید آپ کا ایجنڈا ہے، لیکن آپ کو معلوم نہیں کہ عوام کی آنکھوں میں آپ کا جو مقام ہے، وہ کتنی بری طرح سے خراب ہو رہا ہے’۔ساتھ ہی انھوں نے کہا، ‘بدزبانی کریں لیکن ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں’۔وزیراعظم نے کہا، ‘آپ اپنی بند آنکھیں کھولیں اور یہاں آکر دیکھیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے، یہاں انقلاب آرہا ہے’۔انھوں نے کہا کہ ‘ملک میں ہر مہینے نئے نئے پاور پلانٹس کا افتتاح ہو رہا ہے، کہیں کوئلے سے بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں اور کہیں پانی سے بجلی بنانے والے منصوبے لگ رہے ہیں، یہ بہت بڑے ایجنڈے ہیں اور ملک میں انقلاب برپا ہورہا ہے’۔وزیراعظم نے مخالفین پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ‘آپ لوگ دعوے تو بڑے بڑے کرتے ہیں، لیکن الیکشن ہار جاتے ہیں اور پھر کبوتر کی طرح آنکھیں بن کرکے بیٹھ جاتے ہیں’، ساتھ ہی انھوں نے اپنے انتخابی نشان ‘شیر’ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا، ‘2018 میں شیر، کبوتر کو اٹھا کر لے جائے گا’۔اس موقع پر وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ‘ماضی کی حکومتوں میں آئے روز اخباروں میں کوئی نہ کوئی اسکینڈل سامنے آتا رہتا تھا لیکن ہمارے 4 سالہ دور میں ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv