تازہ تر ین

یاسر نے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بارباڈوس (اے پی پی) یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باﺅلر فضل محمود کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے 13ویں پاکستانی باﺅلر بن گئے ہیں، یاسرشاہ نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔، فضل محمود نے 139 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ یاسرشاہ نے اب تک 25 میچز میں 140 وکٹیں لے رکھی ہیں، یاسرشاہ نے دسویں مرتبہ اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 414 وکٹیں لے رکھی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv