تازہ تر ین
khalid lateef

انٹرا کورٹ میں بھی خالد لطیف کی اپیل مسترد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے انٹرا کورٹ نے بھی سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹربیونل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔کرکٹر نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کی جانب سے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ میں بھی اپیل دائر کرتے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کو سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا اختیار نہیں اور وہ اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے، انہوں نے ٹریبیونل کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا تھا۔خالد لطیف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے قوانین تحریر شدہد نہیں، اسی وجہ سے کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبیونل کو کارروائی سے روکا جائے۔عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پی سی بی کی جانب سے موقف سنے بغیر اس حوالے سے کسی قسم کا فیصلہ جاری نہیں کر سکتے، وفاقی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو 13 جون کو اس حوالے سے جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سال فروری میں کھیلے جانے والی پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑیوں شرجیل خان،خالد لطیف،ناصر جمشید، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان پر سپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا،اس سکینڈل میں اب تک فاسٹ بولر محمد عرفان کو ب±کیز سے رابطوں کے بارے میں کرکٹ بورڈ کو مطلع نہ کرنے پر ایک سال کے لیے معطل کیا جا چکا ہے اور ان پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے،ان کے علاوہ شرجیل خان اور خالد لطیف پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،خالد لطیف کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے پانچ مئی تک کی مہلت دی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv