تازہ تر ین

جان بوجھ کرناقص باﺅلنگ باﺅلرزپر10سال کی پابندی

ڈھاکہ(نیوزایجنسیاں)بنگلہ دیش میں کلب میچ کے دوران خراب امپائرنگ کے خلاف احتجاجاً جان بوجھ کر رنز دینے والے دو کرکٹرز پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اپریل میں ڈھاکا سیکنڈ ڈویڑن کرکٹ لیگ میں ایگڑیوم اور لال ماٹیا کے درمیان میچ میں امپائر کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف احتجاجاً باو¿لر نے بدترین کارکردگی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے صرف چار قانونی گیندوں پر 92 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔لال ماٹیا کے سیکریٹری عدنان رحمان دیپون نے بتایا تھا کہ یہ معاملہ ٹاس کے موقع پر شروع ہوا۔ میرے کپتان کو سکا دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور جیسے کہ ہمیں توقع تھی، حریف ٹیم نے امپائر کی جانبداری کا فائدہ اٹھا کر ہمیں پہلے بیٹنگ کیلئے بھیج دیا۔لال ماٹیا کے باو¿لر نے 32 گیندوں کا اوور کرایا اور صرف چار قانونی گیندوں پر 92 رنز دیتے ہوئے ایگزیوم کو دس وکٹوں سے جتوا دیا۔باو¿لر سجون محمود نے 15 نوبال اور 13 وائڈ گیندیں کیں جس میں باو¿نڈریز سمیت 65 رنز بنے جبکہ ان کی چار قانونی گیندوں پر 12 رنز اسکور ہوئے۔اس سے قبل فیئر فائٹرز اسپورٹنگ کلب کے باو¿لر تسنیم حسن نے امپائرنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صرف سات قانونی گیندوں پر 69 رنز دے دیے تھے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جلال یونس نے کہا کہ ان واقعات نے ہماری کرکٹ کی ساکھ خراب کی ہے اور ہم نے انتہائی اشد ضرورت پڑنے پر یہ سخت قدم اٹھایا ہے۔ان دونوں کلبوں پر بھی غیرمعینہ مدت تک کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے کپتان، منیجرز اور کوچ کو بھی پانچ پانچ سال پابندی کی سزا دی گئی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ کی ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ شیخ سہیل نے کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ انہوں نے جان بوجھ کر بنگلہ دیش کرکٹ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی اور کوئی بھی باو¿لر اپنی ٹیم مینجمنٹ کی رضامندی کے بغیر ایسا نہیں کر سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv