ڈان لیکس رپورٹ اہم شخصیت عہدے سے بر طرف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نےڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے نکات جاری کردیے ہیں، وزیراعظم کی جانب سفارشات کی منظوری کا نوٹی فکیشن سیکرٹری ٹو وزیراعظم فواد حسن فواد نے جاری کیا ہے۔سفارشات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیاجائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راو¿ تحسین کے خلاف ای ڈی رولز 1973 تحت کارروائی کی منظوری بھی دے دی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفرعباس اور رپورٹر سرل المیڈا کے خلاف کارروائی کے لئے اے پی این ایس کو کیس بھجوایا جائے گا، اے پی این ایس کوقومی سلامتی سے متعلق رپورٹس کے لئے ضابطہ اخلاق تیار کرنے کا کہا جائے گا۔

اداکارہ شلپاشیٹھی بڑی پریشانی میں پھنس گئیں

ممبئی( آن لائن ) پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف 24 لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک نے ممبئی پولیس کمشنر کو بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ” بگ ڈیل“ کمپنی نے ٹی وی اشتہارات کے ذریعے آن لائن بیڈ شیٹس فروخت کی ہیں جن کی مالیت 24 لاکھ سے زائد بنتی ہے لیکن ان سب فروخت کی گئی بیڈ شیٹس کی رقم ٹیکسٹائل کمپنی کو نہیں ملی اور متعدد بار رقم کا تقاضہ بھی کیا گیا جس کے باوجود واجب الادا رقم نہیں دی گئی لہذا ”بگ ڈیل“ کمپنی کے ڈائریکٹرز شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔پولیس نے ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے درخواست کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف ممبئی کے بھاونڈی پولیس اسٹیشن میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

گدھے کی کھالوں گوشت اور سری پائے پر دلچسپ بحث

کراچی ( این این آئی ) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کراچی میں پکڑے جانے والی گدھے کی کھالوں ، ان کے گوشت ، سری پائے اور دیگر اعضاءزیر بحث آئے ۔ یہ دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی ، جب متحدہ قومی موومنٹ کے محمد دلاور قریشی نے گلستان جوہر کی ایک دکان سے گدھوں کی 4736 کھالوں کے پکڑے جانے کے حوالے سے سوال کیا اور کہا کہ حکومت اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے ۔ انہوں نے کہا کہ گدھوں کی کھالیں ملنا انتہائی تشویش ناک بات ہے ۔ اس لےے بھی کہ ایک کھال کی قیمت 25 ہزار روپے ہے اور گدھے کی قیمت ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے تک کی ہے ۔ ایسے میں یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ اس کا مالک ایک سے تین لاکھ روپے تک کے گدھے کی کھال صرف 25ہزار میں فروخت کرے ۔ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ گدھے کا گوشت ، اس کے سری پائے اور اس کے دیگر حصے بھی استعمال ہو رہے ہوں گے ۔ یہ گوشت کہاں استعمال ہو رہا ہے ۔ یہ ایک بہت بڑا سوال ہے ۔ اس دوران ایوان میں طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ تشویش کے انداز میں ارکان ایک دوسرے سے مخاطب ہوئے ۔ محمد دلاور قریشی نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ یہی گوشت ریسٹورنٹس ، گھروں میں پرتکلف کھانوں میں استعمال کر رہے ہوں ۔ حکومت سندھ اپنی پالیسی واضح کرے ۔ صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے دلچسپ انداز میں کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ گوشت کس نے کھایا اور کس نے نہیں کھایا ہے اور اس کے سری پائے لاہور یا اور کسی علاقے میں کون پسند کرتا ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر اور مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت بانو سحر عباسی کے درمیان ایک مرتبہ پھر تلخ کلامی ہوئی ۔ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا ، جب پانچ میں سے چار توجہ دلاو¿ نوٹسز پیش ہونے کے بعد پانچویں سے پہلے ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا ، جنہوں نے اسی وقت کرسی صدارت سنبھالی تھی کہا کہ توجہ دلاو¿ نوٹس کے لےے 30 منٹ مختص ہیں لیکن یہاں پر پورا پورا گھنٹہ یا پونا گھنٹہ لگ جاتا ہے ۔ صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور ایم کیو ایم کے سید سردار احمد سمیت دیگر سینئر ارکان مجھے سمجھا دیں کہ توجہ دلاو¿ نوٹس کو 30 منٹ تک کیسے محدود رکھا جائے یا پھر اس قانون میں ترمیم کریں ۔ اس پر نثار کھوڑو نے کہا کہ پہلے پانچویں توجہ دلاو¿ نوٹس کو پیش کرنے کی اجازت دیں اور توجہ دلاو¿ نوٹس کی تکمیل کے بعد بات کریں ۔ تاہم ڈپٹی اسپیکر اس پر اصرار کرتی رہیں ۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ اسمبلی ہمارے پاس ایک واحد فورم ہے ، جہاں پر ہم عوامی مسائل پر بات کر سکتے ہیں ۔ تحریک التواءمختصر سوالات اور تحریک استحقاق اور مختصر سوالات ایجنڈے میں شامل نہ کرنے کی پالیسی سے ہی بنائی گئی ہے ۔ اس کے باوجود ڈپٹی اسپیکر کا اصرار رہا کہ وقت متعین کیا جائے ۔ بعد ازاں انہوں نے نصرت بانو سحر عباسی کو توجہ دلاو¿ نوٹس پیش کرنے کی اجازت دی ، جو نارا کینال کے قریب زیر آب آنے والے ایک گاو¿ں سے متعلق تھا ۔ اپنے توجہ دلاو¿ نوٹس کے شروع میں نصرت بانو سحر عباسی نے کہا کہ آپ کی مہربانی ہے کہ آپ نے مجھے موقع دیا لیکن میرا توجہ دلاو¿ نوٹس پیش ہونے سے پہلے آپ نے بچنے کی کوشش کی ہے اور میرے ساتھ آپ کا رویہ ہمیشہ ایسا ہی رہتا ہے ، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا کہ میں آپ کو اہمیت نہیں دیتی ۔ اگر آپ نے اپنا توجہ دلاو¿ نوٹس پیش کرنا ہے تو ٹھیک ، ورنہ بیٹھ جائیں ۔ نصرت بانو سحر عباسی نے کہا کہ آپ کا احسان ہے کہ آپ نے مجھے موقع دیا اور آپ مجھے یہ موقع کیوں نہیں دیں گے ۔ یہ میرا حق ہے ۔ دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔ تاہم بعد ازاں نصرت بانو سحر عباسی نے اپنا توجہ دلاو¿ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ نارا کینال میں لگے ہوئے دروازے مہینے میں دو مرتبہ کھولے جاتے ہیں ، جس سے دو دو فقیر نامی گاو¿ں زیر آب آجاتا ہے ۔ نثار کھوڑو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ سسٹم کو بچانے کے لےے دروازے نصب کےے جاتے ہیں ۔ جب پانی میں اضافہ ہوتا ہے تو دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور یہ آج نہیں ہر سال ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس گاو¿ں کا حوالہ دیا گیا ہے ، یہ گاو¿ں نارا کینال سے 20 کلو میٹر دور اور 30 فٹ اونچا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ نارا کینال سے چھوڑے جانے والے پانی سے نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ ممکن ہے کہ بارشوں سے کوئی نقصان ہوا ہو ۔

پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند….دشمن کی نیندیں حرام

چینگڈو (این این آئی) یہ پاک فضائیہ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کہڈبل سیٹ JF-17Bتھنڈر نے آج چینگڈو (چین) میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تاریخی تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ، Mr. Li Yuhai اس پروقار تقریب کے میزبان تھے۔ پاک چین مشترکہ کاوش ڈبل سیٹ JF-17Bتھنڈ ر اپنی آزمائشی پروازکے ابتدائی مراحل سے گزر رہا ہے۔ B JF-17تھنڈر کی شمولیت خود انحصاری کی طرف ایک سنگِ میل کی حیثیت کی حامل ہے جس سے پاک فضائیہ کی ٹریننگ اور آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتر ی آئے گی۔ اس طےارے کی شمولےت سے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہترین کمبیٹ ٹریننگ ممکن ہو سکے گی۔JF-17تھنڈر طےارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا آغا ز2007 سے ہو ا جوکہ مسلسل جاری ہے۔ اب تک پاک فضائیہ میںJF-17 کے پانچ سکواڈرنز خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ ہر طرح کے آپریشن سر انجام دےتے ہیں۔JF-17تھنڈر ایک بہترین جنگی جہاز ہے جس کا موازنہ باآسانی دنیا کے جدید طیاروں سے کیا جا سکتا ہے۔

پولیس کو چکما دینے والا موت کو دھوکہ نہ دے سکا

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ لوہاری میں پولیس حراست سے بھاگنے کی کوشش میں چھت سے چھلانگ لگانے والا ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا ، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم افضل چند روز قبل لوہاری میں ایک خاتون سے بالیاں چھین کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا جسے بعد ازاں لوہاری پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ملزم نے پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے دوران چھت سے چھلانگ لگا دی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو طبی امداد کےلئے میو ہسپتال میں داخل کرا رکھا تھا جہاں وہ گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ دریں اثناءشہر کے مختلف مقامات سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی ،بتایاگیا ہے کہ لاری اڈہ بس اڈے کے قریب سے ایک 80سالہ نامعلوم شخص کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر جا کر مزکورہ شخص کو طبی امداد کے لیے ہستال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی جبکہ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ایک نامعلوم 45سالہ شخص کی لاش ملی ہے پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی ، پولیس کے مطابق دونوں نشئی معلوم ہوتے ہیں نشے کی زیادتی کے باعث ان کی موت واقع ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہونگے ، ورثاءکی تلاش جاری ہے ان کے ملنے کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں شہریوں نے 50سالہ شخص کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پرپہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر شناخت کی کوشش کی لیکن اس کی شناخت نہ ہو سکی جس پر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنسی صفات سے محروم بچوں کو نہ اپنانے والے والدین کیلئے بُری خبر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے مشال خان کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا،قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ توہین مذہب کے قانون کا غلط استعمال روکا جائے ۔ کمیٹی اراکین نے چیف سیکرٹری بلوچستان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس دینے کی سفارش کردی ۔ اجلاس میں انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے خواجہ سراﺅں کے حقوق سے متعلق بل کا ڈرافٹ پیش کیا گیاجس کے تحت خواجہ سراﺅں کو حقوق ملکیت، جائیدار کی وراثت کے حق، شناختی کارڈ میں مرد اور عورت خواجہ سرا کی شناخت کے علاوہ بنیادی حقوق ، شہری حقوق کی ضمانت دی گئی ہے ۔کمیٹی کا اجلاس سینیٹر جہانزیب جمالدینی کی زیرصدارت ہو ا ۔چیئرمین انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ بد قسمتی سے معاشرہ خواجہ سراﺅں کے ساتھ بدسلوکی کا رویہ اپناتا ہے ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ جو والدین خواجہ سرابچوں کونہ اپنائیں ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کمیٹی کی سفارشات کو بل میں شامل کیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ سے کوئی بالاتر نہیں‘ عدالتوں میں پیشی ایف آئی آر کا اندراج قانونی پابندی ہے۔ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی ارب پتی تاجر کی ” مشرف“ کیساتھ تصویر نے تہلکہ مچادیا۔۔۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ارب پتی تاجر سجن جندال پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ میڈیا اور اپوزیشن وزیر اعظم پاکستان پر شدید تنقید کر رہے ہیں جبکہ حکومت کا مقف ہے کہ سجن جندال وزیر اعظم کے پرانے دوست ہیں۔ مگر سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ان کی تصویر نے ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی سجن جندال اور ان کے خاندان سے ملاقات کے بعد ملک بھر میں انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے، مگر بھارتی ارب پتی تاجر سجن جندال کی سابق آرمی چیف اور صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ بھی ایک تصویر سامنے آئی ہے۔ مشرف کی سجن جندال کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اس لئے انہوں نے اپنے دورہ بھارت کے دوران سجن جندال سے خصوصی ملاقات کی تھی۔

ڈبوں میں محفوظ کھانے…. کس خطرناک بیماری کاباعث ہیں

نیویارک(خصوصی رپورٹ)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ڈبوں میں پکے ہوئے بند کھانے بالخصوص گوشت کھانے سے کینسر کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اس لیے اس سے پرہیز کیا جائے ۔عالمی ادارہ حت(ڈبلیو ایچ او)کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈبوں میں پکا کر بند کیا ہوا 50 گرام گوشت روزانہ کھانے سے کولوریکٹل کینسر کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ایک اندازے کے مطابق ہر سال 34 ہزار افراد پروسیسڈ کھانے کے استعمال سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

”رونا دھونا“ جلد ختم, لیگی وزراءکا جھوٹی سیاست بارے حیران کُن اعلان

لاہور، اسلام آباد(نمائندگان خبریں) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے قرآن پاک کانام لینے والا شخص بد بخت ہے،تحریک انصاف دروغ گوئی،بے شرمی اوربددیانتی کاشاہکارہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسے میں عمران خان کے گر مستند کرپٹ لوگ جمع ہوتے ہیں ،رات کی تاریکی میں لائٹس کے بل پرجلسہ کرنےوالے دن میں جلسہ کیوں نہیں کرتے؟۔ عمران اور جہانگیر کی 3مئی سے تلاشی شروع ہوگی اور استعفی مانگنے والا جلد ہی سیاست سے بھاگ جائے گا۔انہوںنے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نقلی بھٹو،جعلی خان،بھگت رہا ہے پاکستان۔ ذلت اور رونا دھونا تحریک انصاف کا مقدر ہے جبکہ دوسروں کےلئے گڑھے کھودنےوالاعمران خان خوداپنے گڑھے میں گرنےوالاہے یہی نہیں عمران خان تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنارہاہے اور عمرانی ٹولہ چندروزہ اقتدار کے لیے باو¿لہ ہو رہا ہے۔سعید رفیق نے لگے ہاتھوں پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 1970میں بھٹواور2013میں عمران خان نے تبدیلی کے نام پرلوگوں کوبےوقوف بنایاہے۔اگر10ارب کاثبوت نہ دیاتوجھوٹے کوقانون اورعوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے جبکہ نوازشریف کاکارکن امیرمقام اکیلاعمران ٹولے سے حساب چکتاکرنے کےلئے کافی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے10 ارب اور وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورانہیں ہوگا، جھوٹ پکڑنے تک پیچھا کریں گے وزیراعظم مستعفی نہیں ہوں گے، ریاض پیرزادہ کی شکایات دور کرکے قافلے میں دوبارہ شامل کریں۔ وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو، خان صاحب آپ دوسرے ممالک کےلئے سیکیورٹی رسک ہیں، آپ کو بین الاقوامی ایئرپورٹس پر روکا جاتا ہے ، آپ اپنے جھوٹ اور نفرت انگیزبیانات کی وجہ سے مقبول ہورہے ہیں ، خان صاحب میں اگر اخلاقی جرات اور شرم ہوتی تو ایک ارب روپے کی پیشکش کرنے والےبندے کا نام بتاتے، عدالت میں جھوٹ بول کر نہ تھکنے والا آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ بول رہا ہے ۔جمعہ کو پی ٹی آئی کے جلسے اورعمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اب تو لوگ بھی آپ کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے ، اللہ رسول اور قرآن کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں ، خالی کرسیاں ضروری اعلان کی منتظر ہیں ، میٹرو اور پل بنانا آپ کی قسمت میں نہیں ہے ، جو شخص جھوٹ بولتا ہے اس کی خدا بھی مدد نہیں کرتا۔ مریم اورنگزیب خان صاحب آپ کے خطاب میں وہ گھن گرج کیوں نہیں ہے ، آپ بیمار بیمار لگ رہے ہیں کوئی بات نہیں صدمے ہوتے رہتے ہیں ۔ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی 10ارب روپے کی پیشکش والی بات پر ہنسی آرہی ہے ،عمران کی ذہنی سطح نئی پستیوں میں جا گری ہے ۔جمعرات کو خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی مایوسی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جبکہ ذہنی سطح نئی پستوں میں جا گری ہے ان کی 10ارب روپے کی پیشکش والی باتسن کر ہنسی آرہی ہے۔ رانا تنوےر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی طور پر بیمار ہیں دس ارب کا الزام ان کے بیمار سوچ کی مکمل عکاسی کرتا ہے ان کے جھوٹے الزامات اور آئے روز کی بہتان تراشی سے پی ٹی آئی کی دےگر قےادت اور کارکنوں میں ماےوسی بڑھ رہی ہے بغےر ثبوت کے الزام لگانا اور پھر ڈھٹائی کے ساتھ اس جھوٹ کو سچ کہنا ہے عمران خان کی پرانی عادت ہے کو ئی بےوقوف شخص ہی عمران خان جیسے آدمی کو دس ارب روپے کی آفر کرسکتا ہے چندہ اور زکواة اکٹھی کرنےوالے کو کو ئی بھی ذی شعور انسان اتنی بڑی پیش کش نہیں کرسکتا بے بنےاد ا لزامات لگانے والوں کو پہلے بھی ماےوسی ہو ئی تھی اور آئندہ بھی ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ طلال چودھری نے پنڈال میں لگی کرسیوں کی تعداد بھی بتادی، کہتے ہیں کل7 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں،صرف700 خواتین کے بیٹھنے کاانتظام ہے، دونوں اطراف کرسیوںکی90 قطاریں لگائی گئی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مبلغ الزام خان ثبوت دین یا آرٹیکل62,63کے لئے تیار رہیں،قانونی کارروائی کی جائے گی بھاگنے نہیں دیں گے،دوسروں پر کیچڑ اچھالنے اور الزامات لگانے سے مقبولیت میں اضافہ نہیں بلکہ ناکامیوں کا راستہ کھلتا ہے اور پریشانیاں بڑھتی ہیں ،بہتان تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے،غریب عوام کے فلاحی منصصوبوںکی مخالفت کرنے والے نیازی خان اور زرداری خان ہیں جن کا منشور ہی ملک میں انتشار پھیلاناہے، 2018ءکے عام انتخابات میں ترقی کی مخالف سیاسی پارٹیوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔

وزیراعظم برہم, بجلی کی فوری فراہمی کیلئے بڑا حکمنامہ جاری

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے موجودہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، متعلقہ وزارتوں اور ان کے اداروں نے پیشگی منصوبہ بندی نہیں کی جس کے لئے ذمہ داری کا تعین ہونا چاہیے۔ انہوںنے یہ بات جمعہ کووزیراعظم ہاﺅس میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے رواں ماہ کے دوران مسلسل چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو غیر فعال آئی پی پیز اور کیپٹو پاور پلانٹس کی دستیابی اور استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے نیپرا کی طرف سے اپ فرنٹ ٹیرف سے متعلق امور اور موسم گرما کے لئے لوڈ مینجمنٹ پلان سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اجلاس کو بتایاکہ بجلی کی 866میگاواٹ پیداوار اپریل کے مہینے میں نظام میں بحال کر دی گئی ہے اور مئی 2017ءکے وسط تک مزید 400میگاوٹ بجلی نظام میں شامل کی جائے گی ۔ وزیر پانی و بجلی نے اجلاس کو بتایاکہ بجلی کے نظام میں رکاوٹیں دور کرنے کا پروگرام دسمبر 2017ءتک مکمل ہو جائے گا۔ وزیر خزانہ نے اجلاس کو پاکستان میں سولر پاور منصوبوں کی فنڈنگ کے حوالے سے عالمی بینک کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی کی صورتحال کی ہر گھنٹے بعد نگرانی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دےں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یہ ٹیم بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کی نگرانی کے بارے میں بھی ہفتہ وار بنیاد پر رپورٹ دے۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری پانی و بجلی ، سیکرٹری خزانہ اور وزیر اعظم کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ غیر فعال آئی پی پیز سے متعلق مسائل کے حل کےلئے لائحہ عمل وضع اور دو روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ بجلی کی پیداوار کے پلانٹس کی فرنس آئل سے ری گیسیفائیڈ لیکوڈ نیچرل گیس (آر ایم جی) اور کوئلے پر منتقلی کا متوازن منصوبہ وضع کیاجائے اور توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میںیہ منصوبہ پیش کیاجائے جس سے حکومت کو تمام شعبوں کے لئے بجلی کی لاگت مزید کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار ، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سینئر حکام نے شرکت کی ۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز وزےراعظم ہا¶س اسلام آباد مےں وزےراعظم نوازشرےف کی زےر صدارت توانائی بحران کے خاتمے پر اجلاس ہوا جس مےں وزےراعلیٰ پنجاب شہبازشرےف نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ملک مےں حالےہ بجلی کی لوڈشےڈنگ اور گےس کے بحران پر قابو پانے سے متعلق وزےراعظم اور وزےراعلیٰ پنجاب شہبازشرےف کو برےفنگ دی گئی۔وزےراعظم نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور عوام کو رےلےف فراہم کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کسی صورت برداشت نہےں کی جائے گی اور توانائی منصوبوںکو جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دےا ہے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک مےں بجلی کی لوڈشےڈنگ نہےں ہو گی،وزےراعظم وزےرپانی وبجلی کی کارکردگی سے بھی مطمئن نظر نہےں آئے۔