تازہ تر ین

جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ، مصباح نے یاسر اور عامر سے بڑی امیدیں لگا لیں

بارباڈوس ( نیوزایجنسیاں) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سے برج ٹاﺅن، بارباڈوس میں شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر اور یاسر شاہ نے جس طرح کی باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا ہم سیریز ضرور جیتیں گے،بیٹنگ میں کارکردگی کا بہتر کرنا ہوگا،میزبان ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے کالی آندھی کم بیک کر سکتی ہے ۔ٹیسٹ قائدنے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریگی تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کو اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا بلکہ اس میں مزید بہتری لانا ہوگی ۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈرنے کہا ہے کہ پہلے میچ کی غلطیوں کو ہرگزنہیں دہرائیں گے۔کوشش ہوگی کہ پہلے بلے بازی کرنے کی صورت میں بڑامجموعہ بورڈپرسجائیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 مئی سے شروع ہوگا۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول تین ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز میں عالمی درجہ بندی میں پانچواں نمبر بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا، گرین شرٹس کو اب ویسٹ انڈیز ٹیم سے ایک اور میچ جیتنا ہے اور جیت کی صورت میں پاکستان ٹیم عالمی درجہ بندی میں پانچویں پوزیشن کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے برج ٹاو¿ن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ کی۔ ٹریننگ سیشن کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر زور دیا گیا۔ پاکستان کو 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے اس عزم کااظہارکیاہے کہ وہ سابقہ کارکردگی کو دہراتے ہوئے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv