تازہ تر ین
law court

ڈان لیکس فوج کو بدنام کرنے کی کوشش, اہم شخصیت کا حیران کُن انکشاف

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) ڈان لیکس کی رپورٹ کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ردعمل میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انکوائری رپورٹ فوری طور پر عوام کے سامنے لائے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کل مزار قائد سے عوامی آگاہی واک کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے باہر نکلنے تک مسائل حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کراچی کے تمام لوگ ہمارے حقوقِ کراچی مارچ میں شرکت کریں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ،قومی ادارے نے حکومتی رپورٹ کو مسترد کردیا، حکومت ڈان لیکس سے متعلق شواہد قوم سے چھپا رہی ہے، اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ ملتان ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کہا کہ پی ٹی آئی ڈان لیکس کی رپورٹ کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اب تو پاک فوج نے بھی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے لہذا حکومت اداروں کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ قوم کے سامنے پیش کرے، پاک فوج ملکی نیشنل سیکیورٹی کی معاون ہے اس لیے قومی ادارے نے بے معنی رپورٹ کو مستردکیا ۔اس معاملے پر حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں ، ڈان لیکس کو ئی عام معاملہ نہیں حکومت چند لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اصل لوگوں کو بے نقاب ہو نا چاہیئے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے نام نہا دفیصلے نے”مسکین”مارے گئے اور اصل مجرم پھر بچ نکلے ،4ماہ کی تاخیر کے باوجود انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں درحقیقت ڈان لیکس کا سرکاری فیصلہ آنکھوںمیں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ تحرےک انصاف کے سےنئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈان لےکس تحقیقاتی رپورٹ کے نوٹیفکےشن کو فوج کی طرف سے مسترد کر نے کی بھر پور حماےت کر تی ہے ، چند لوگوںکو قربانی کابکرا بنا کر اصلی ذمہ داروں کو بچاےا گےا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے ڈان لیکس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈان لیکس کی مکمل رپورٹ قوم کے سامنے لائی جائے تاکہ اس سکیورٹی لیپس کے پیچھے موجود عناصر کا تعین کیا جاسکے ، تحریک انصاف ڈان لیکس کی رپورٹ کے پیرا18کو نہیں مانتے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈان لیکس کی رپورٹ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ماڈل ٹاﺅن کی طرح ڈان لیکس کی رپورٹ کو بھی چھپانا چاہتی ہے لیکن پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کو پوری دنیا کے سام نے لایا جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے کہ نوازشریف سمیت کن کن لوگوں نے ڈان لیکس کی رپورٹ میں بیان دیا ہے اور کس کا کیا کردار ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہاﺅس میں اتنا معاملہ لیک ہو نے کے پیچھے آخر کون سی وجوہات ہیں ، عوام ڈان لیکس کی رپورٹ کے پیرا اٹھارہ کو نہیں مانتی بلکہ پوری رپورٹ کو قوم کے سامنے لانا چاہیے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv