تازہ تر ین

سیاست کرنا ملک چلانا تمہارا کام نہیں, جاﺅ جا کر کرکٹ کھیلو

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے کون ہوتے ہیں ان کے مطالبے پر استعفیٰ نہیں دیں گے انہیں کہتا ہوں جاﺅ جا کر کرکٹ کھیلو نہ تم ملک چلا سکتے ہو اور نہ ہی سیاست کرنا بھی تمہارے بس کی بات نہیں ہے ہم نے کرکٹ بھی کھیلی ہے اور ملک بھی چلا رہے ہیں ہم سڑکیں بنانتے رہیں گے تم ناپتے رہنا اوکاڑہ کا جلسہ
دیکھو اپنی یہ چھوٹی چھوٹی جلسیاں بند کرو پاکستان کی خدمت بھی کر رہے ہیں اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ بھی کر رہے ہیں 2018بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا سال ہو گا اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے بجلی پوری کریں گے اور پھر کبھی بجلی بند نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ فٹ بال اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج ،ندیم عباس ربیرہ نے بھی خطاب کیا ریاض الحق جج نے میاں نواز شریف کے خطاب سے قبل سپاسنامہ پیش کیا جس میں انہوں نے ا وکاڑہ کو انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے اوکاڑہ کو موٹر وے سے لنک کرنے اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گزارشات کیں میاں نواز شریف نے کہا کہ اوکاڑہ پنجاب کا ہارٹ لائن ہے جو جوش و خروش2013کے جلسہ میں تھا آج اس میں کمی نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے بھی زیادہ جوش و خروش نظر آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کی عوام سے میں پیار کرتا ہوں اور عوام مجھ سے پیار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ 2013کے جلسے میں کیے جانے والے وعدوں کی پاسداری کے لیے خود اوکاڑہ آیا ہوں میاں نواز شریف اوکاڑہ جلسہ گاہ میں عوام کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھوٹی جلسیاں بند کرو اگر جلسہ دیکھنا ہے تو اوکاڑہ کا جلسہ دیکھو میاں نواز شریف نے اوکاڑہ کو انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا وعدہ کیا انہوں نے اوکاڑہ کو موٹروے سے منسلک کرنے کا بھی اعلان کیا میاں نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے اسے دو سو بیڈز سے بڑھا کر پانچ سو بیڈز کا ہسپتال بنانے کا اعلان کیا اوکاڑہ شہر کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے47کروڑ روپے فراہم کرنے اور چوک دیپالپور کے فلائی اوور کے لیے74کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا میاں نواز شریف نے ا وکاڑہ کی سڑکوں کے لیے بیس کروڑ کی فراہمی کا علان بھی کیا میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر2018میں لوڈ شیڈنگ کے مستقل خاتمے کا علان کیا اور عوام سے کہا کہ ان لوگوں سے ضرور پوچھیں جنہوں نے قوم کو اندھیروں میں ڈبویا ہے اور آج احتجاج کی کال دے رہے ہیں میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کو بحال کر نے کا سہرا بھی موجودہ حکومت کے سر ہے انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو سستی بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کھاد اور بیج بھی سستے فراہم کرنے کے لیے حکومت اپنے وعدے کو پورا کر رہی ہے قبل ازیں میاں نواز شریف نے اوکاڑہ کے نواحی قصبہ شیر گڑھ میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے ایم این اے عاشق کرمانی کے حلقہ میں بریگیڈئر جاوید کرمانی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دوستوں کو کبھی نہیں بھولتے انہوں نے شیر گڑھ کے سو گاﺅں کو بجلی کی فراہمی کے لیے پچاس کروڑ روپے اور یونین کونسلوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے پچاس کروڑ گرانٹ کا اعلان کیا انہوں نے وعدہ کیا کہ اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ کے ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور ماڈل اسٹیشن بنانے کے لیے خواجہ سعد رفیق کو کہوں گا انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی آمدو رفت بہتر بنانے اورا سپیڈ بڑھانے کے لیے ریلوے پر سات سو ارب خرچ کیے جا رہے ہیں اس موقع پر میاں نواز شریف کو ایم این اے عاشق کرمانی ا ور بر یگیڈئیر جاوید حسن کرمانی نے ایک گھوڑا تحفہ میں دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv