تازہ تر ین
shahbaz-sharif

مخالفین کی الزام تراشیاں, وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی۔ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔مخالفین کی بے بنیاد الزام تراشیاں کوئی حیثیت اور وقعت نہیں رکھتیں۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ایک بار پھر جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔جھوٹ کی بیساکھی ان کی منفی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتی۔باشعور عوام نے الزام لگانے والوں کو ہر موقع پر ووٹ کی طاقت سے آئینہ دکھایا ہے۔2018 کے عام انتخابات میں بھی یہ شکست خوردہ عناصر ناکام رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔باشعور عوام جانتے ہیں کہ کس نے ان کی بے لوث خدمت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو یہ بھی علم ہے کہ کن سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کے مفادات کو داﺅ پر لگایا۔بے بنیادالزامات اور جھوٹ پر مبنی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں۔پاکستان کے عوام نے الزام تراشی اور دروغ گوئی کی سیاست کو ہر موقع پر رد کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ شکست خوردہ عناصر اپنی بچی کھچی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔2018 کے عام انتخابات میں بھی منفی سیاست کرنے والوں کو عوام ایک بار پھر مسترد کردیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے زراعت کے فروغ اورچھوٹے کاشتکار وں کی ترقی کے لئے تاریخ ساز کسان پیکیج دیا ہے اور ملک کی تاریخ میں پہلی بارچھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اسی طرح 100ارب روپے کے تارےخی کسان پےکےج کے زرعی شعبے کی ترقی پرمثبت ثرات مرتب ہو رہے ہیں۔زرعی لوازمات اورکھادوں پر سبسڈی سے چھوٹا کاشتکار مستفےد ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزےرنےشنل فوڈ سکےورٹی سکندر حےات بوسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالی کے بے پایاں فضل وکرم او رکاشتکاروں کی محنت کے باعث گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے -حکومتی اقدامات اور زرعی مداخل پر سبسڈیز کی فراہمی کے باعث گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہواہے- پنجاب حکومت نے رواں سال 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے اور گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم خریداری مہم زور و شور سے جاری ہے اورکاشتکاروں کو گندم خریداری مراکز پر بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ شفاف اور جدید میکانزم کے تحت کاشتکاروں میں باردانہ تقسیم کیا جا رہا ہے۔میں گندم خریداری مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں اورکسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہےں کرنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی سربراہی مےںپاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کےاہے اور آئندہ بھی کرےں گے۔ چھوٹے کاشتکار کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنا ہمارا مشن ہے اور اسی مقصد کیلئے اربوں روپے کے پیکیج کے تحت کسانوں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے راولپنڈی میں میٹرو بس سے گر کر طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv